عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، ایس ایس پی سکھر
سنگھار ملک کا کہنا ہے پولیس اور تاجر برادری کے تعاون سے شہر سے جرائم کا تدارک کریں گے۔

ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک نے کہا ہے عوام کی جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی ہے۔ تاجر برادری کی مشاورت سے جرائم پر قابو پائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک نے تاجروں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ ترجمان سکھر پولیس میر بلال لغاری کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک نے اپنے دفتر میں تاجر برادری کے مختلف وفود سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیے
لاڑکانہ:مشہور بیکری کا چکن تکہ کھانے سے 17 افراد اسپتال پہنچ گئے
ایم کیو ایم ٹارگٹ کلر اجمل پہاڑی سکھر جیل سے رہا
ترجمان کے مطابق تاجر برادری کے وفود نے ایس ایس پی کو سکھر تعیناتی پر خوش آمدید کہا اور ان کی جانب سے ضلع میں امن و امان کو مستحکم رکھنے کیلئے کیے گئے اقدامات کو سراہا اور ایسے عمل کو شہر کی عوام کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے امن و امان کی صورتحال اور شہر میں دیگر مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران ایس ایس پی سکھر کا کہنا تھا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ اور فوری انصاف کی فراہمیکیلئے ہنگامی بنیادوںپراقدامات کیے جا رہیں ہیں سکھر پولیس کو متحرک کرنا ہے تاکہ جرائم میں تدارک لایا جاسکے۔
ترجمان کے جاری کردہ بیان میں سنگھار ملک کا مزید کہنا تھا کہ اس سے قبل تاجروں میں غیر یقینی کی صورتحال تھی کہ پولیس شاہراہوں ، گلیوں میں نظر نہیں آتی لیکن اب میکنزم تیار کیا گیا ہے شہر کے مختلف بازاروں میں پیدل گشت، یہ کسی بھی ناخوشگوار واقع کی صورت میں تعینات اہلکار فوری رپورٹ اور رسپونڈ کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کی بازاروں میں موجودگی سے جرائم کی وارداتوں میں واضع کمی آئیگی ، ملکی معیشت کی مضبوطی میں تاجر برادری کا اہم کردار ہے ، انشاءاللہ تاجروں کے ساتھ ملکر منظم میکنزم بنائیں گے جس سے امن کی فضا بحال ہو اور شہری اپنا روزگار و کاروبار بہتر طریقے سے کرسکیں۔
ملاقات میں تاجر برادری نے ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک کو ہر ممکن تعاون کا یقین دہانی کروائی اور ہر موقع پہ پولیس کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔