خاتون نے مرتے ہوئے شوہر کو بچانے کیلیے اپنا جگر دے دیا

گمبٹ کے اسپتال میں شہری کے جگر کی کامیاب پیوندکاری، ڈاکٹرز کے مطابق میاں بیوی صحتمند ہیں، سارے اعضا بھی شوہر کو دینے پڑے تو دے دوں گی، خاتون۔

صوبہ سندھ میں ایک خاتون نے اپنے خاوند کے لیے محبت میں بےمثال قربانی دی، انہوں نے اپنا جگر خاوند کو عطیہ کر دیا۔ گمبٹ کے اسپتال میں شہری محمد خان کے جگر کی کامیاب پیوندکاری کی گئی۔

خاتون نے اپنے شوہر کے متعلق کہا کہ ‘وہ میرا جگر ہے تو اس کو اپنا جگر دے دیا’۔

یہ بھی پڑھیے

ایمپریس مارکیٹ آپریشن  نےلکھ پتی دکاندار  کو چوکیدار بنادیا

سکھر میں لڑکی کامیاب آپریشن ، پیٹ سے ڈیڑھ کلو وزنی بالوں کا گچھا برآمد

سینیٹر سحر کامران نے خاتون کی ویڈیو شیئر کی اور پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، بختاور بھٹو، آصفہ بھٹو، محکمہ صحت سندھ کو ٹیگ بھی کیا۔

خاتون نے بتایا کہ شادی کو دس بارہ سال ہوچکے ہیں، اولاد نہیں ہے لیکن شوہر ہی میرا جگر ہے۔

خاتون کی والدہ اور دو بھائی جگر کے ہی مرض کی وجہ سے انتقال کرچکے ہیں، انہوں نے کہا کہ اسی لیے میں نے جگر عطیہ کیا تاکہ شوہر کو بچایا جاسکے، اسے نہیں کھونا چاہتی۔

جگر کی کامیاب پیوندکاری عبدالقادر شاہ جیلانی انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنس گمبٹ خیرپور میں کی گئی۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ آپریشن کے بعد میاں بیوی دونوں صحت مند ہیں۔ خاتون نے کہا کہ شوہر کو بچانے کے لیے اگر سارے اعضا بھی عطیہ کرنا پڑیں تو کروں گی۔

متعلقہ تحاریر