چترال میں دوروزہ اسنو فیسٹیول کا آج آخری دن
ونٹر فیسٹیول میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں سمیت مقامی افراد کی کثیر تعداد شریک ہے

گلگت بلتستان اور چترال کی ثقافت اور ورثے کو فروغ دینے کے لیے چترال میں دوروزہ اسنوفیسٹول کا آج دوسرا روز، اسنو فیسٹیول میں اسکینگ ،اسکیٹنگ، آئس ہاکی اور دیگر کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں۔
چترال کے سیاحتی مقام مداکلشت میں جاری دوروزہ اسنو ونٹر فیسٹیول میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں سمیت مقامی افراد کی کثیر تعداد شریک ہے ، ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس ایونٹ کامقصد گلگت بلتستان اور چترال کی ثقافت اور ورثے کے ساتھ ونٹر ٹوارزم کو فروغ دینا ہے۔افتتاحی تقریب میں روایتی موسیقی اور ثقافتی رقص نے سرد موسم میں ماحول کو گرما دیا۔
یہ بھی پڑھیے
اپرچترال: جہیز مانگنے والوں کے سماجی بائیکاٹ کا اعلان
خیبر پختون خوا کے دارالحکومت کا آدھی صدی پرانا چترالی بازار اپنی ثقافت کی پہنچان
ڈائریکٹوریٹ آف اسپورٹس، کلچر اینڈ ٹورازم آف کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) کے زیر اہتمام جمعہ سے منعقد ہونے والا دو روزہ فیسٹیول شام چار بجے سے رات آٹھ بجے تک جاری رہےگا جس میں اسکینگ ،اسکیٹنگ، آئس ہاکی اور دیگر کھیلوں کے مقابلے کئے جائیں گے ۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کے پیش نظر فیسٹیول میں اسٹالز صرف ان افراد کو دئے گئے ہیں جنہوں نے اس وباء سے بچاؤ کی ویکسین کرائی گئی ہے جس کا بنیادی مقصد گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ہنرمند افراد کی تیار کردہ اشیاء شامل ہیں ۔
واضح رہے کہ چند ماہ قبل بھی گلگت بلتستان اور چترال کی ثقافت اور ورثے کو فروغ دینے کیلئے چترال میں ہندوکش اسنو فیسٹیول کا بھی انعقاد کیا گیا تھا جس میں میں کینڈین ہائی کمشنر گیلمور وینڈی کے ساتھ 10 غیر ملکی کھلاڑیوں اور ماہرین نے شرکت کی تھی جبکہ ان کے علاوہ 500 سے زائد مقامی کھلاڑیوں نے مقابلوں میں حصہ لیا تھا ۔ فیسٹیول کے دوران غیر ملکی ماہرین نے مقامی کھلاڑیوں کو بھی اسکینگ کی ٹریننگ دی۔









