اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم ‘ٹک ٹاک’ پر آگئی

دنیا کی معروف ترین ایپس میں سے ہے جس میں شوبز سمیت تمام شعباجات سےتعلق رکھنے والے افراد موجود ہیں

بیک وقت سب سے دلچسپ اور سب سے زیادہ بدنام ایپس میں شمار ہونے والی  شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ’ٹک ٹاک‘گذشتہ دو سالوں سے سے  خبروں کی زینت بنتی چلی آرہی ہے ٹک ٹاک کو پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں جہاں ٹک ٹاک کو ایک متنازع ایپ کے طور پر دیکھا جاتا ہے، وہیں یہ ایپ نئی نسل میں سب سے زیادہ مقبول بھی ہے اور آئے دن اس کے صارفین میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

دنیا کے مختلف ممالک میں ٹک ٹاک کو متنازع قرار دیاجاچکا ہے  جس کے باعث پاکستان سمیت دیگر کئی ممالک میں اس پر پابندی عائد کی گئی ، تاہم بعد میں اس پابندی کو ختم کردیا گیا لیکن یہ ایپ ایک متنازع ایپ ہونے کائٹل رکھنے کے باجود  دنیا کی معروف ترین ایپس میں سے ہے جس میں شوبز سمیت تمام شعباجات سےتعلق رکھنے والے افراد موجود ہیں، پاکستان سپر لیگ میں شامل اسلام آباد  یونائیٹڈ کی پوری ٹیم نے ٹک ٹاک پر آگئی۔

یہ بھی پڑھیے

متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی برطانیہ میں ’ہوٹ واٹر سوئمنگ‘

ٹک ٹاک پر پابندی ختم ہوتے ہی خاتون صارف  نے بغیر شلوار کے ویڈیو شیئر کردی

اسلام آباد  یونائیٹڈ پی ایس ایل کے آفیشل  اکاؤنٹ سے   لیگ میں شامل  تمام کھلاڑیوں کی مختصر ویڈیوز جاری کردی گئی  ہیں ،   پیچ پر اسلام آباد  یونائیٹڈ کے باؤلنگ کوچ سعید اجمل کی بھی ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں جس میں  وہ ساتھ بنے ہوئے پول میں  ڈبکی لگائے جانے کی فرمائش پر اپنا ردعمل دے رہے تھے ۔

پیچ پر انگلینڈ کے اوپنر الیکس ہالز کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ گراؤنڈایک بلی کو پیار سے پچکار رہے ہیں ، کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ایلکس ہالز کو ایک نیا دوست مل گیا ، پیچ پر شاداب خان،م اعظم خان، حسن علی،وسیم جونئیر ، آصف علی  اور  رومان رئیس  سمیت دیگر کھلاڑیوں کی ویڈیوز شیئر کی ہیں ۔

متعلقہ تحاریر