پی ایس ایل 7: پشاور زلمی کا کراچی کنگز کو 194 رنز کا ہدف
کنگز نے ٹاس جیت پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جبکہ زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن سیون کے دوسرے مرحلے کے 19ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کےلیے 194 رنز کا ہدف دیا ہے ۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کافیصلہ اور پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
یہ بھی پڑھیے
اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم ‘ٹک ٹاک’ پر آگئی
کمر کی انجری ، بوم بوم آفریدی پی ایس ایل 7 سے دستبردار ہو گئے
پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز اسکور کیے اور کراچی کنگز کو جیت کے لیے 194 رنز کا ہدف دیا ہے۔
پشاور زلمی کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز حضرت اللہ زازئی اور محمد حارث نے کی۔ دونوں بلے بازوں نے گراؤنڈ کی چاروں جانب شاندار اسٹروکس لگائے اور اسکور کو 97 رنز تک پہنچ دیا ۔ اس موقع پر محمد حارث 27 گیندوں پر 49 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ۔
پشاور زلمی کی دوسری وکٹ 114 اور تیسری وکٹ 122 رنز کے اسکور پر گر گئی۔ حضرت اللہ زازئی نے 42 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ لیونگ سٹون نے 8 گیندوں پر 6 رنز اسکور کیے۔
پشاور زلمی کی چوتھی وکٹ 167 کے مجموعی اسکور پر گری جب شعیب ملک 21 گیندوں پر 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ زلمی کی 5ویں 180 کے مجموعے پر گری ۔ پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاری بین کٹنگ تھے جنہوں نے 15 گیندوں کا سامنا کیا اور 26 رنز اسکور کیے۔
پشاور زلمی کی چھٹی وکٹ 190 کے مجموعی اسکور پر گری۔
کراچی کنگز کی جانب سے سب سے کامیاب باؤلر کرس جورڈن رہے جنہوں نے 41 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ محمد نبی ، عمید آصف اور قاسم اکرم نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔