ترکی کے مذہبی امور کے صدر کا 18رکنی وفد کے ہمراہ دورہ پاکستان

عزت مآب ڈاکٹر علی ارباز کا کہنا ہے آج عالم اسلام کو اتحاد وحدت کی اشد ضرورت ہے۔دنیا بھر میں طیب اردگان اور عمران خان عالم اسلام کے اصل ترجمان ہونے کا حق ادا کر رہے ہیں۔

ترکی کی حکومت کے صدارتی مذہبی امور کے صدر عزت مآب ڈاکٹر علی ارباز کی سربراہی میں 18 رکنی وفد کا خیر سگالی دورہ پاکستان کیا ہے۔

عزت مآب ڈاکٹر علی ارباز نے وفد کے ہمراہ آج حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے دربار پر تشریف لے گئے۔ ان کی آمد پر وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ اور وفاقی وزیر مذہبی امور  وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے وفد کو خوش آمدید کہا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔

اس موقع پر سیکر ٹری اوقاف جواد اکرم، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر افنان احمد اوقاف، ڈائریکٹر جنرل اوقاف سید طاہر رضا بخاری، ایڈمنسٹریٹر داتا دربار خالد محمود سندھو، زونل ایڈمنسٹریٹر بابر کوندل، خطیب داتا دربار مسجد مفتی رمضان سیالوی و دیگر افسران بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے

مذمل اسلم اور فواد چوہدری کاروزنامہ ڈان کے دہرے معیار پر احتجاج

ٹیکس کیسز کا التوا: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فل کورٹ اجلاس طلب

وفد نے حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے مزار اقدس پر حاضر دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ مفتی رمضان سیالوی نے فاتحہ خوانی کی اور دعا کرائی۔

وزیر اوقاف نے تمام مہمانان کی دستار بندی بھی کی۔ تمام مہمانان کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں تمام مہمانان کو تحائف اور سوئینر پیش کئے گئے۔

عزت مآب ڈاکٹر علی ارباز اور ان کی ٹیم نے اس عزت افزائی پر حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

ڈاکٹر علی ارباز نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان کا اور ان کے وفد کا یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین سنگ میل ثابت ہو گا۔ آج عالم اسلام کو اتحاد وحدت کی اشد ضرورت ہے۔دنیا بھر میں طیب اردگان اور عمران خان عالم اسلام کے اصل ترجمان ہونے کا حق ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسوقت عالم اسلام کو تشدد اور انتہاپسندانہ رویوں سے محفوظ رکھنا ہو گا۔

وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ اور وفاقی وزیر مذہبی امور  وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے تمام مہمانان کی لاہور آمد پرشکریہ ادا کیا۔

متعلقہ تحاریر