10 ملین فالورز ، ایمن خان خوشی سے نہال

انسٹاگرام پر متحرک رہنے والی اداکارہ کا کہنا ہے میں اپنے تمام فالورز کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہوں۔

پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان نے سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ ایمن خان ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اکثر متحرک رہتی ہیں ، اور اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ ہانیہ عامر کی عجیب و غریب پوسٹ پر مداح تجسس کا شکار

خواجہ سراؤں کے لئے تحفظ مرکز کا قیام، صباقمر کا اسلام آباد پولیس کو خراج تحسین

تازہ ترین ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایمن خان نے خوشی کا اظہار کرتے لکھا ہے کہ "میں اپنے تمام مداحوں کو بہت زیادہ شکریہ ادا کرتی ہوں جو مجھ سے چاہ رکھتے ہیں۔”

 

View this post on Instagram

 

A post shared by AIMAN MUNEEB (@aimankhan.official)

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ "آج میں اپنے 10 ملین فالورز مکمل ہونے کی خوشی منا رہی ہوں۔ میں سب سے محبت کرتی ہوں۔”

ایمن خان کی ویڈیو پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مینال خان نے دل کے ایموجی بنا کر ٹیگ کیا ہے۔

حرامانی نے ایمن خان کی پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا ہے کہ "ہم تم سے محبت کرتے ہیں۔”

10 ملین فالورز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے عائشہ ملک نے کہا ہے "مبارکباد قبول ہو خوبصورت۔”

متعلقہ تحاریر