بھارتی بینک بھی انتہاپسندی پر اتر آئے، حجاب کے ساتھ سروسز دینے سے انکار
انڈیا کے معروف صحافی اشوک سوائن کا کہنا ہے اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے بعد بینکنگ عملے نے بھی حجاب والی خواتین کو خدمات دینے سے انکار کردیا ہے۔

ہندوؤں کی انتہاپسندی انتہا کو چھونے لگی۔ بھارتی اسکولز میں مسلمان طالبات کے حجاب پر پابندی کے بعد بینکس نے بھی حجاب کرکے آنے والی خواتین کو خدمات دینے سے انکار کردیا ہے۔
بھارت کی ریاست بہار میں ایک سرکاری بینک کے عملے نے باحجاب خاتون کو سروسز دینے سے انکار کرتے ہوئے بینک سے باہر نکال دیا۔
یہ بھی پڑھیے
عنقریب کشمیر کی جیلوں میں جنگجوؤں سے زیادہ صحافی ہونگے، نروپما سبرامنیم
سابق برطانوی وزیر نے اتحادی افواج کو افغانوں سے دھوکادہی کا مرتکب قرار دیدیا
بھارت کے معروف صحافی اشوک سوائن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سرکاری بینک کے عملے کے رویے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ” اسکول میں حجاب پر پابندی کے بعد، ہندوستان کے بینک بھی مسلمان خواتین سے اپنے بینک اکاؤنٹس سے رقم نکالنے کے لیے حجاب ہٹانے کے لیے کہہ رہے ہیں!۔”
After banning hijab in school, even banks in India asking Muslim women to remove their hijab to withdraw money from their bank accounts! pic.twitter.com/609u7EJ58f
— Ashok Swain (@ashoswai) February 21, 2022
کشمیر میڈیا سروس نے رپورٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ واقعہ ریاست بہار کے ضلع بیگو سرائے میں پیش آیا ہے۔ بینکنگ عملے نے برقع پوش خاتون سے سروسز دینے کی شرط پر پہلے نقاب ہٹانے کو کہا۔ خاتون کے انکار پر عملے میں سروسز دینے سے انکار کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سروسز نہ ملنے پر خاتون نے اپنے والد کو بینک میں بلالیا۔ خاتون کے والد کا کہنا تھا ہمیں ساری زندگی ہو گئی ہمارے اکاؤنٹس اسی بینک میں ہیں، ہم یہیں سے رقم لین دین کرتے ہیں۔
خاتون کے والد کا مزید کہنا تھا کہ ریاست کرناٹک اگر کوئی قانون پاس کرتی ہے تو اس اطلاق ریاست بہار پر نہیں ہوتا ہے۔
بعدازاں خاتون کے والد نے حجاب پر پابندی کا نوٹی فکیشن بھی بینک کے عملے سے طلب کیا ، تاہم بینک کا عملہ کوئی نوٹی فکیشن پیش کرنے سے قاصر رہا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو وائرل ہونے پر گل نواب نامی صارف نے لکھا ہے کہ ” یہ کون سا بینک ہے؟ بینک کا نام نمایاں کرنے کی ضرورت ہے اور ساتھی مسلمانوں سے درخواست ہے کہ وہ اس بینک کا بائیکاٹ کریں۔”
माननीय मुख्यमंत्री @NitishKumar जी,
कुर्सी की ख़ातिर आप बिहार में यह सब क्या करवा रहे है? माना आपने अपना विचार, नीति, सिद्धांत और अंतरात्मा सब भाजपा के पास गिरवी रख दिया है लेकिन संविधान की जो शपथ ली है कम से कम उसका तो ख़्याल रखिए। इस कुकृत्य के दोषी लोगों को गिरफ़्तार कीजिए। https://t.co/Ryg9FXzOMX
— Office of Tejashwi Yadav (@TejashwiOffice) February 21, 2022
ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے آر جے ڈی کی لیڈر تیج سوی یادو نے وزیراعلیٰ نتیشن کمار کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” کرسی کی خاطر بہار میں کیا کر رہے ہیں؟ فرض کریں کہ آپ نے اپنی سوچ، پالیسی، اصول اور ضمیر بی جے پی کے پاس گروی رکھ دیے ہیں، مگر کم از کم آئین کے حلف کا تو خیال رکھیں۔ اس بدتمیزی کے مجرموں کو گرفتار کیا جائے۔”
بینک کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ بینک اس معاملے کی جانچ کررہا ہے جبکہ بینک اپنے صارفین کے ساتھ کسی ذات پات یا مذہب کی بنیاد پر امتیاز نہیں کرتا۔
دوسری جانب بینک کے اعلیٰ حکام نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ وہ اس واقعے کی انکوائری کررہے ہیں کیونکہ بینک کسی صارف کے ساتھ ذات ، برادری یا مذہب کی بنیاد پر امتیاز نہیں برتتا ہے۔