ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئرکا ایوارڈ :حسن علی کوشاداب خان کی مبارکباد

 تم اس ایوارڈ کے مستحق ہو ایسے ہی عمدہ کارکردگی دکھاتے رہو اور پاکستان کا نام روشن کرتے رہو

پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی کے فرائض انجام دینے والے   شاداب خان نے  فاسٹ باؤلر حسن علی کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شاداب خان نے حسن علی کی ایک تصویر  شیئر کی ہے  جس میں وہ اپنا ایوارڈ لئے ہوئے ہیں ، ساتھ ہی کیپشن میں انھوں نے لکھا ہے کہ   تم اس (پی سی بی ایوارڈ ) ایوارڈ کے مستحق ہو ایسے ہی عمدہ کارکردگی دکھاتے رہو اور پاکستان کا نام روشن کرتے رہو۔

یہ بھی پڑھیے

محمد عامر نے اداس شاداب خان کو ہنسنے پر مجبور کردیا

پاکستان کو ننھا شاداب خان مل گیا

واضح رہے کہ حسن علی اور شاداب خان کی دوستی معروف ہے اور یہ دونوں اکثر ہی اپنے مفرف انداز  کے باعث خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں جبکہ فاسٹ بالر حسن علی  تو صارفین کی توجہ حاصل کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ ایسا ہی ایک موقع جمعرات کی شب اس وقت آیا جب پی ایس ایل 7 کی پریزینٹر ایرن ہالینڈ پشاور زلمی کے آل راؤنڈر اور اپنے شوہر بین کٹنگ کا انٹرویو کر رہی تھی کہ اچانک حسن علی نے انٹری دی اور گلہ کیا کہ آپ ہمیشہ اپنے ہی شوہر کا انٹرویو کیوں کرتی ہیں؟ فاسٹ بولر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی اور مداحوں کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر