کیا چیمپئنز لیگ کا فائنل ماسکو میں ہوسکے گا؟

اگر روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو  روس مئی میں شیڈول چیمپیئنز لیگ فائنل کی میزبانی نہیں کر سکےگا

روس اور یوکرین کے درمیان جاری فوجی تنازع کے باعث یوئیفا چیمپئنز لیگ کے فائنل کا روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں انعقاد اب ناممکن دکھائی دیتا ہے ،شائقین میں  اس حوالے سے خدشات پائے جارہے ہیں کہ کیا چیمپئنز لیگ کا فائنل  روس میں ہوسکے گا یا نہیں۔

روس کی یوکرین میں شیلنگ سے 8 شہری ہلاک اور9 زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں یوکرین کا ایک فوجی بھی شامل ہے۔  روسی حکام کا کہنا ہے کہ ان کے زمیبنی دستے یوکرین کے مختلف علاقوں میں داخل ہوگئے ہیں جبکہ یوکرین میں متعدد فوجی اڈے تباہ کردئیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

روسی صدر پیوٹن کا یوکرین کے خلاف اعلان جنگ

روس ،یوکرین تنازعہ: صحافی کی چھ مختلف زبانوں  میں رپورٹنگ کی ویڈیو وائرل

یوکرین اور روس کے درمیان  جنگ کے باعث   روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ  میں منعقد ہونے والی یونین آف یورپین فٹ بال ایسوسی ایشنز (یو ای ایف اے)  کے فائنل کو روس سے منتقل کرنے پر غور کررہی ہے

یو ای   ایف اے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ  میچ کے مقام کو روس سے منتقل کرنے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے تاہم  اس بات کے امکانات ہیں کہ میچ روس میں نہیں ہوگا یو ای ایف اے  روس اور یوکرین کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور منا سب ہوا تو مناسب وقت پر کوئی بھی فیصلہ کیا جائے گا  ۔بعض میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ فائنل کی میزبانی کے لیے انگلینڈ کا ویمبلے اسٹیڈیم متبادل مقام کے طور پر زیر غور ہے۔

واضح رہے کہ  اس سے قبل برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا تھا کہ اگر روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو  روس مئی میں شیڈول چیمپیئنز لیگ فائنل کی میزبانی نہیں کر سکےگا ۔ یورپیئن چیمپیئنز لیگ کا فائنل اس سال 28مئی کو سینٹ پیٹرز برگ کے گزپروم ارینا میں منعقد ہونا ہے۔ یہ دوسرا موقع ہو گا کہ روس چیمپیئنز لیگ فائنل کی میزبانی کرے گا جہاں اس سے قبل 2008 میں ماسکو میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور چیلسی کے درمیان کھیلا گیا تھا۔

متعلقہ تحاریر