2015 کی مس یوکرین نے 2022 میں روس کے خلاف اسلحہ اٹھا لیا

جب سے روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے یوکرین کے خلاف جنگ چھیڑی ہے، سابق بیوٹی کوئین اپنے ملک کی حمایت کے لیے اپنا انسٹاگرام پلیٹ فارم استعمال کر رہی ہیں۔

2015 میں مس گرینڈ یوکرین کا اعزاز حاصل کرنے والی ماڈل اناستاسیا لینیٰ نے روسی حملے کے خلاف اپنے ملک کے دفاع کے لیے اسلحہ اٹھا لیا ہے۔

یوکرین پر روسی حملے نے پوری دنیا خاص طور پر معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ جہاں ساری دنیا کے سیاست دان اور عالمی رہنما یوکرین کو مدد کی پیشکش کر رہے ہیں وہیں فوج اور ملک کے دیگر لوگوں نے اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے ہتھیار اٹھا لیے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق سابق مس یوکرین کی طرح 36000 ہزار خواتین یوکرینی فوج میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں ، اور اس وقت اپنی فوج کے شانہ بشانہ روسی فوج کے سامنے برسرپیکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ڈرامہ سیریل صنف آہن کے ڈائریکٹر کا کبریٰ خان سے متعلق اہم انکشاف

زینب قیوم اسرائیل کی منافقت پر پھٹ پڑیں

جمعرات کو روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کے حکم پر روسی فوج نے یوکرین پر حملہ کیا تھا تب سے لے کر اب جنگ میں شامل ہونے والے شہریوں نے اپنی متعدد تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی  ہیں اور اب سابق مس گرینڈ یوکرین اناستاسیا لینیٰ نے روسی حملے کے خلاف لڑنے کے لیے فوج میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

سابق مس یوکرین اور ماڈل اناستاسیا لینیٰ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر تصاویر شیئر کی ہیں جن میں انہیں اسلحہ اٹھائے دیکھا جاسکتا ہے۔ سابق مس یوکرین نے اپنے ملک کا جھنڈا بھی شیئر کیا ہے۔

اس سے پہلے ماڈل نے اپنے ملک کے دفاعی ہتھیاروں کی کئی تصاویر پوسٹ کی تھیں۔ نیویارک پوسٹ کے مطابق اناستاسیا لینیٰ ترکی میں ایک ماڈل اور پبلک ریلیشن منیجر کے طور پر کام کرچکی ہیں۔

21 فروری 2022 کو روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ڈونیٹسک اور لوہانسک کو دو الگ الگ ریاستوں کی آزاد حیثیت کو تسلیم کرتے ہوئے وہاں فوج بھیجی تھی۔

دوسری جانب یوکرین کی سرحد کے ساتھ کئی مہینوں کی فوجی تیاریوں کے بعد اپنی فوج کو پیوٹن نے ڈونباس کے علاقے میں داخل ہونے کا حکم دیا تھا تاکہ علاقے میں امن کے کام کو سرانجام دیا جاسکے تاہم ان کے اس اقدام کو حملے طور پر دیکھا جارہا ہے جو کہ درست بھی ہے۔

25 فروری 2022 کو روس نے یوکرین کے مشرقی ، جنوبی اور شمالی علاقوں پر حملے کیے تھے۔

جب سے روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے یوکرین کے خلاف جنگ چھیڑی ہے، سابق بیوٹی کوئین اپنے ملک کی حمایت کے لیے اپنا انسٹاگرام پلیٹ فارم استعمال کر رہی ہیں۔

متعلقہ تحاریر