پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا، پہلے دن کے اختتام پر پاکستان کی پوزیشن مستحکم

پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 245 رنز بنائے، امام الحق کی شاندار سنچری، اظہر علی بھی نصف سینچری کیساتھ کریز پر موجود۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ جاری ہے، آج پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 245 رنز بنائے۔

ٹاس جیت کر پاکستان نے بیٹنگ کا انتخاب کیا، اوپننگ بیٹسمین امام الحق نے 271 گیندوں پر 133 رنز بنائے، انہوں نے اپنی اننگز میں 15 چوکے اور 2 چھکے بھی مارے۔

یہ بھی پڑھیے

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دو لیجنڈز ایک ہی دن چل بسے

دہائیوں بعد آسٹریلوی ٹیم کی آمد، پی سی بی نے میچ کے ٹکٹ سستے کردیئے

ون ڈاؤن پوزیشن پر کھیلنے والے اظہر علی نے 64 رنز بنائے۔

پاکستان کی واحد وکٹ نیتھن لیون کے نام رہی، انہوں نے عبداللہ شفیق کو آؤٹ کیا جو کہ 44 رنز بنا چکے تھے۔

مجموعی طور پر پاکستان نے ٹیسٹ میچ میں ایک اچھا آغاز کیا لیکن راولپنڈی کی وکٹ پر 90 اوورز میں 300 رنز بنائے جاسکتے تھے۔

مچل اسٹارک، جون ہیزل ووڈ، نیتھن لیون، پیٹ کمنز اور کیمرون گرین نے میڈن اوورز بھی کروائے۔

کل پاکستانی بیٹسمین کی جانب سے دوسرے ہاف میں تیز کھیل کا امکان ہے تاکہ ایک معقول اسکور پر اننگز ڈیکلیئر کی جاسکے۔

موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسا بالکل نہیں لگتا کہ آسٹریلوی بولنگ سائیڈ پاکستان کے تمام بیٹسمین کو آؤٹ کر پائے گی۔

متعلقہ تحاریر