قومی اسمبلی کے دفاتر 7 سے 11 مارچ تک جزوی طور پر بند رہیں گے

پارلیمنٹ ہاؤس کی تازئین و آرائش کے کام کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کے کیلئے  بند کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کے سیکرٹیریٹ کے دفاتر اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس کی تیاریوں کے سلسلے میں 7 سے 11 مارچ تک جزوی طور پر بند رہیں گے۔

 نیشنل اسمبلی کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کیے گئے دفتری احکامات کے مطابق اسمبلی کے دفاتر کو اسلامی تعاون تنظیم کے رواں مہینے ہونے والے اجلاس کے سلسلے میں پارلیمنٹ ہاؤس کی تازئین و آرائش کے کام کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کے کیلئے  بند کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان کی قومی اسمبلی کو آسیان بین الپارلیمانی اسمبلی میں مبصر کا درجہ مل گیا

کورونا کیسز میں اضافہ، قومی اسمبلی کے سیکرٹریٹ کے اوقات کار تبدیل

اس دوران پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہونے والے قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس ملتوی یا دوبارہ شیڈول کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔تاہم اسپیکر، ڈپٹی اسپیکراور سیکرٹری نیشنل اسمبلی سمیت تمام ایڈیشنل سیکرٹریز، آر اینڈ آئی برانچ اور ڈائریکٹریٹ جنرل بین الاقوامی تعلقات کے دفاتر معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ جاوید  نور

متعلقہ تحاریر