وومن ورلڈ کپ: انڈیا نے پاکستان کو 107 رنز سے شکست دے دی

روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 245 رنز کا ہدف دیا تھا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) وومن ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج میچ میں انڈیا نے پاکستان کو 107 رنز سے شکست دے دی۔

نیوزی لینڈ کے شہر ماؤنٹ منگا نوئی میں ہونے میچ میں روایتی حریف بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لئے 245 رنز کا ٹارگٹ دیا۔

یہ بھی پڑھیے

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دو لیجنڈز ایک ہی دن چل بسے

روس کی فیفا ورلڈکپ کے بعد فارمولا ون سے بھی چھٹی

جواب میں پاکستان کی ساری ٹیم 43 اوورز میں 137 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

انڈیا وومن کرکٹ ٹیم کی جانب سے سب سے کامیاب باؤلر راجیشوری گائکواڈ رہیں جنہوں نے 31 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جھولن گوسوامی نے 26 رنز دے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ اسنیہ نے 27 رنز عوض 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

انڈیا نے نیوزی لینڈ کے شہر بے اوول، ماؤنٹ مونگانوئی میں اپنے مہم کے افتتاحی میچ میں پاکستان کو 107 رنز سے شکست دے دی ہے۔

انڈیا کی جانب سے سب سے کامیاب بلے باز پوجا وستراکر رہیں جنہوں نے (67)، اسنیہ رانا 53 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہی جبکہ اسمرتی مندھانا 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ انڈین ٹیم کی کپتان میتھالی راج نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

دونوں ٹیموں کے اسکواڈز

انڈیا الیون : اسمرتی، شفالی، دیپتی، ہرمن پریت، میتھالی، رچا، سنیہ رانا، جھولن، میگھنا، وستراکر، گیاکواڈ۔

پاکستان الیون : جویریہ، امین، بسمہ، عمائمہ، ڈار، عالیہ، فاطمہ، سائیڈ۔ ڈیانا، سندھو، امین۔

متعلقہ تحاریر