سبزی منڈی میں ڈکیتیاں، تاجروں کا آئی جی سندھ کو خط

چار موٹرسائیکل سوار ملزمان نئی سبزی منڈی میں تاجر سے 9 لاکھ روپے لوٹ کرلے گئے، تاجروں کا گلشن معمار، گڈاپ، سہراب گوٹھ اور سچل تھانے کو سکیورٹی کے حوالے سے ہدایت کرنے کا مطالبہ۔

کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کی یلغار، نیو سبزی سبزی اور فروٹ منڈی کے تاجر بھی پریشان ہو گئے، سپرہائی وے نیو سبزی منڈی میں تاجر کے ساتھ ڈکیتی کی واردات۔

نیو سبزی منڈی میں آلو سیکشن کے قریب اسلحہ کے زور پر تاجر سے 9 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے۔

متاثرہ تاجر نے بتایا کہ واردات میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان ملوث تھے جو با آسانی موقع سے فرار ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی پولیس کی بڑی کارروائی، 80 لاکھ کی چوری شدہ پتی برآمد

ہفتے کا پہلا دن ، کراچی پر ایک مرتبہ پھر ڈاکوؤں کی یلغار

امن و امان کی تشویش ناک صورتحال پر سپر ہائی وے سبزی منڈی کی انتظامیہ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو خط لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا کہ سبزی منڈی کے اندر اور باہر امن و امان کی صورتحال کافی خراب ہے، سبزی منڈی آنے والے افراد مخلتف تھانوں کی حدود سے گزرتے ہوئے آتے ہیں۔

خط کے متن کے مطابق شہری اور سبزی منڈی کے تاجروں کو راستے میں اسلحہ کے زور پر لوٹا جاتا ہے۔

 متعلقہ تھانوں کو کئی بار سکیورٹی بڑھانے کی درخواست کر چکے، تھانے دار معاملہ کو سنجیدگی سے نہیں لیتے۔

وارداتوں کی وجہ سے روزمرہ کا کاروبار شدید متاثر ہوتا ہے، تاجروں نے مطالبہ کیا کہ گلشن معمار، گڈاپ، سہراب گوٹھ اور سچل تھانے کو سبزی منڈی کی سکیورٹی کے حوالے سے ہدایت کی جائے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ وارداتوں کی روک تھام اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔

متعلقہ تحاریر