پی ٹی آئی کے گڑھ میں شگاف، لیاقت اور احد خٹک جے یو آئی (ف) میں شامل

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے عمران خان جتنی صلاحتیں اپنا اقتدار بچانے کے لیے کررہا ہے ملکی معیشت کو بہتر کرنے پر لگاتے تو بہتر ہوتا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گڑھ میں شگاف ، وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک اور ان کے صاحبزادے احد خٹک نے جمعیت علمائے اسلام (ف) میں شمولیت اختیار کرلی۔

تفصیلات کے مطابق لیاقت خٹک اور ان کے صاحبزادے احد خٹک نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور باقاعدہ جمعیت میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیے

فواد چوہدری نے فوج کے خلاف سازش سے قوم کو آگاہ کردیا

عثمان بزدار کے متحرک ہوتے ہی ترین اور علیم گروپ میں پھوٹ پڑگئی

اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا ہم لیاقت اور احد خٹک سمیت دیگر شامل ہونے والی شخصیات کو جے یو آئی ف میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے گھر سے عدم اعتماد کی تحریک شروع ہو گئی ہے۔ ہم نے بروقت کہہ دیا تھا کہ یہ (عمران خان) آئیڈیل باتیں کرتا ہے مگر اس میں کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔ یہ کسی ایجنڈے کے اوپر آرہا ہے ۔ اس کو تیار کیا جارہا ہے ۔ لیکن لوگوں نے امیدیں وابستہ کیں۔

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے جے یو آئی ف کے سربراہ کا کہنا تھا آج اپنا اقتدار بچانے کے لیے جو صلاحیتیں صرف کررہا کیا اس نے ان نوجوانوں ، بے گھر افراد کے لیے ، کیا بے روزگاری کے خلاف اپنی صلاحیتوں کو استعمال کیا۔ کیا انہوں نے ملک کی معیشت بہتر بنانے کے لیے اور لوگوں کو روزگار دینے کے لیے اپنی صلاحیتوں کا استعمال کیا؟ نہیں۔

ان کا کہنا تھا آج عمران خان کہہ رہا ہے کہ یہ سازش امریکا اور مغرب میرے خلاف کررہا ہے ۔ جب ٹرمپ نے تمہیں دعوت ہی نہیں دی تھی تو تم اپنے طور پر وہاں گئے اور اس سے ملاقات کی ۔ واپسی پر تم کہا میں اتنا خوش ہوں جیسے میں دوبارہ ورلڈ کپ جیت لیا ہے ۔

فارن فنڈنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو فارن فنڈنگ امریکا سے ہوئی ، فارن فنڈنگ تمہیں اسرائیل سے ہوئی ۔ فارن فنڈنگ تم کو انڈیا سے بھی ہوئی ۔ غیر ملکی آقاؤں کی مہربانی سے یہ بندہ اقتدار میں آیا ۔

متعلقہ تحاریر