‘27 مارچ کو قوم میرا ساتھ دے کر بتائے کہ ہم بدی نہیں نیکی کے ساتھ ہیں‘وزیراعظم  عمران خان

پوری قوم 27 مارچ کو میرا ساتھ دے اور بتائے کہ ہم بدی کے ساتھ نہیں ہیں بلکہ نیکی کے ساتھ ہیں

وزیر اعظم عمران خان نے قوم کے نام اپنے مختصر پیغام میں قوم کو 27 مارچ کے جلسے میں شرکت کی دعوعت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ نے قرآن میں حکم دیا ہے کہ اچھائی کے ساتھ اور برائی کے خلاف کھڑے ہونا ہے۔

میں چاہتا ہوں کہ پوری قوم 27 مارچ کو میرا ساتھ دے اور بتائے کہ ہم بدی کے ساتھ نہیں ہیں بلکہ نیکی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک مختصر پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں انھوں نے کہا کہ گزشتہ 30 سال سے ڈاکوؤں کا ایک ٹولہ ملک میں کرپشن کر رہا ہے اور ملک کو لوٹ رہا ہے اس نے اکٹھے ہوکر پارلیمانی نمائندوں کی ضمیر کی قیمتیں لگائی ہیں۔  27 مارچ کو پوری قوم باہر نکلے تاکہ آئندہ کوئی بھی ہارس ٹریڈنگ کی جرات نہ کر سکے۔ عمران خان نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بتائیں کہ چوری کے پیسوں سے جو تم عوامی نمائندوں کے ضمیر خرید رہے ہو قوم اس کے خلاف ہے۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم عمران خان  پر فخر ہے ، مومنہ مستحسن

وزیراعظم عمران خان وزیرداخلہ شیخ رشید سے ناراض ہوگئے

وزیراعظم ان کا کہنا تھا کہ سارے پاکستان کو یہ علم ہونا چاہیے کہ کسی کی ہمت نہیں ہونی چاہیے کہ وہ اس طرح سے ہارس ٹریڈنگ کر کے عوامی نمائندوں کے ضمیر خریدے۔

واضح  رہے کہ اپوزیشن کے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد حکومت کی جانب سے بھی ڈی چوک پر تاریخی جلسے کا اعلان کیا گیا ہے۔ گزشتہ دنوں وزیر اعظم کی جانب سے سماجی ویب سائٹس پر جاری کردہ پیغام میں کہا گیا تھا کہ’ارضِ پاک پاکستان کی روح کےتحفظ کی لڑائی میں عوام کی شرکت کےپہلےتمام ریکارڈز توڑ ڈالے جائیں‘۔

متعلقہ تحاریر