وفاقی حکومت کا تاریخی فیصلہ، حیدرآباد سکھر موٹروے کا منصوبہ منظور
سی ڈی ڈبلیو پی نے کراچی میں ہی اورنگی نالہ کی بحالی کے منصوبے کی بھی منظوری دے دی ہے ، اس منصوبے کی لاگت 15.08 ارب روپے ہے۔
وفاقی حکومت کو سندھ کی عوام پر رحم آہی گیا، سالوں سے التوا کا شکار حیدرآباد ، سکھر موٹروے کا منصوبہ سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا سرخ فیتہ کراس کرگیا۔ 308 ارب روپے کا حیدرآباد۔ سکھر موٹروے منصوبہ منظور ہوگیا۔ سی ڈی ڈبلیو پی 352.9 ارب روپے کی لاگت کے چار پراجیکٹ ایکنک کو بھجوادیئے۔
ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر جہانزیب خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری وزارت مواصلات، چیئرمین این ڈی ایم اے، چیئرمین این ایچ اے، اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیے
قومی بچت پروگرام، بچت اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ
دبئی: گورنر اسٹیٹ بینک نے بینکاری سے متعلق خصوصی رپورٹ کی رونمائی کردی
سی ڈی ڈبلیو پی نے 352.9 ارب روپے کی لاگت کے چار پراجیکٹ ایکنک کو بھجوائے ہیں ۔ حیدرآباد سکھر 306 کلومیٹر طویل 6 لین روڈ سمیت گجر اور اورنگی نالہ کی بحالی اور مرمت کے منصوبے شامل ہیں۔
ورسک روڈ سے ناصر باغ روڈ تک رنگ روڈ کے شمالی حصے کی تعمیر کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ حیدرآباد تا سکھر 306 کلومیٹر طویل 6 لین موٹر وے کی 308 ارب روپے سے تعمیر ہوگی۔
اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ورسک روڈ سے ناصر باغ تک رنگ روڈ منصوبے کے شمالی حصے کی تعمیر کی بھی منظوری دی گئی ۔ 6 لین کا 8.7 کلومیٹر طویل منصوبہ 14.70 ارب سے 3 سال میں مکمل ہوگا ۔
اجلاس میں کراچی میں گجر نالے کی بحالی کا منصوبہ منظور کیا گیا ، گجر نالے کی بحالی کے منصوبے کی لاگت 14 ارب 95 کروڑ روپے ہے ۔