لاہور: میرا جسم میری مرضی کا نعرہ لگانے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا
ملزم نےاپنی پانچ ماہ کی حاملہ بیوی کو پہلے گلادباکر قتل کیا اور قتل کے الزام سے بچنے کیلئے لاش کو جلا یا
پنجاب کے صوبائی دارلحکومت لاہور کے علاقے شالیمار میں ایک شخص نے میرا جسم میری مرضی کا نعرہ لگانے پر بیوی کو موت کے گھاٹ اتارکر لاش کو جلادیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم اللہ دتہ نے 28 سالہ میمونہ سے چار سال قبل دوسری شادی کی تھی ، اس شادی سے پہلے بھی ملزم کے چار بچے ہیں، پولیس کے مطابق ملزم نے اپنی پانچ ماہ کی حاملہ بیوی کو پہلے گلادباکر قتل کیا اور قتل کے الزام سے بچنے کیلئے لاش کو جلا یا اور کر شاٹ سرکٹ کا ڈرامہ کیا ، تاہم پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں ڈرامے کا ڈراپ سین ہوگیا ۔
یہ بھی پڑھیے
میرا جسم میری مرضی کے نعروں کے درمیان عورت مارچ کا انعقاد
باپ کے ہاتھوں 7 دن کی بیٹی کا قتل، عورت مارچ اس لیے ضروری ہے
View this post on Instagram
پولیس کی تحقیقات کےدوران ملزم نےاپنے جرم کا اقرار کرتےہوئے بتایا کہ اس کی بیوی میرا جسم میری مرضی کی حامی تھی اور اس نظریات کو پروان چڑھانے میں کردار ادا کرتی تھی جس پر اس کو طیش آیا اور اس نے اپنی بیوی کو قتل کردیا ۔