پاک بھارت سیریز ہر صورت ہونی چاہیے، چیئر مین پی سی بی
پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ کی بات بطور چیئرمین کرکٹ بورڈ نہیں بلکہ ایک کرکٹر ہونے کے ناطے کرتا ہوں۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ کے لئے سیاست کو دور کرنا بہت ضروری ہے جب تک سیاست ختم نہیں ہوگی دونوں ٹیموں کے درمیان کرکٹ کا آغاز نہیں ہوگا اور شائقین دنیا ئے کرکٹ کے بہترین مقابلے دیکھنے سے محروم رہیں گے۔
بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیزراجہ نے کہا ہےکہ ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کا بھارت کو شکست دینا بطور چیئرمین پی سی بی میرا یادگار لمحہ تھا پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ کی بات بطور چیئرمین کرکٹ بورڈ نہیں بلکہ ایک کرکٹر ہونے کے ناطے کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیے
رمیز راجہ بھی رضوان اور بابر اعظم کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے
رمیز راجہ جونیئر ورلڈکپ کیلیے ٹیم کا انتخاب خود کریں گے
انہوں نے مزید کہا کہ پاک بھارت کرکٹ کے لئے سیاست کو دور کرنا بہت ضروری ہے جب تک سیاست ختم نہیں ہوگی دونوں ٹیموں کے درمیان کرکٹ کا آغاز نہیں ہوگا ،دونوں ممالک کے عوا م کرکٹ دیکھنا چاہتے ہیں مزید کہا کہ چا رملکی کرکٹ سیریز پاک بھارت کرکٹ دوبارہ شروع کرنے کی ہی کڑی ہے امید ہے کہ اس حوالے سے ضرور پیشرفت ہوگی چار ملکی کرکٹ سیریز کا انعقاد سیاست کی مداخلت سے دور رکھ کر کرکٹ کی بہتری کے لئے لایا ہوں ۔
رمیز راجہ نے کہا کہ پاک بھارت تعلقات کے درمیان سیاسی کشیدگی کا ختم ہونا بہت ضرور ی ہے دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز اس حوالے سے مستقبل میں بات چیت کریں گے ۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے کرکٹ آفیشلز کے درمیان انٹر نیشنل کرکٹ کونسل میٹنگز کی سائیڈ لائنز پر ملاقات 7 سے 10 اپریل تک دبئی میں ہو گی۔ ملاقات میں 4 ملکی ٹورنامنٹ کی تجویز سمیت دیگرمعاملات پر دونوں بورڈز بات کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی اجلاس میں رمیز راجہ پاکستان آسٹریلیا سیریز سے متعلق بریفنگ دیں گے تاہم اس دوران بھارت سمیت دیگر بورڈز سے باہمی سیریز سے متعلق بھی بات چیت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی بھارتی بورڈ کے ساتھ مثبت پیشرفت کے لیے پرامید ہیں۔