حریم شاہ کا عمران خان کو خراج تحسین
حریم شاہ سمیت شوبز کی دیگر شخصیات کی جانب سے بھی عمران خان سے یکجہتی کا اظہار کیا جارہا ہے
ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا عمران خان کو خراج تحسین ، عمران خان کو دوبارہ وزیراعظم پاکستان بنانے کے سیاسی عمل کی مکمل حمایت کا عزم۔
ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ نے سماجی رابطوں کی ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ عمران خان کی تقریر پر لپسنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیے
ٹک ٹاکر حریم شاہ نے بلاول بھٹو زرداری کے حق میں بول پڑیں
اداکارہ عرفی جاوید کی نیم برہنہ تصاویر ، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
اس سے قبل انسٹا گرام پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر حریم شاہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ٹک ٹاک اسٹارکو روتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔حریم شاہ نے اپنی ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ عمران خان کے ساتھ بہت ظلم ہوا ہے ہمیں آپ سے محبت ہے اور آپ دوبارہ وزیراعظم پاکستان بنیں گے ۔
واضح رہے کہ عمران خان کو وزیراعظم کے منصب سے برطرف کرنے کے بعد حریم شاہ سمیت شوبز کی دیگر شخصیات کی جانب سے بھی عمران خان سے یکجہتی کا اظہار کیا جارہا ہے۔ فلم اسٹار شان شاہد اور گلوکار عاصم اظہر سمیت دیگر فنکار بھی چیئرمین پی ٹی آئی کے حق میں ہیں۔ گزشتہ روز ملک کے مختلف علاقوں میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی جس پر کئی اداکار واداکارائیں عوامی مظاہرے کی تعریف کرتے نظر آئے۔