اسٹیٹ بینک نے ہفتے میں چھ دن کام کرنے کے نظرثانی شدہ اوقات جاری کردیئے

وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق بینک دولت پاکستان (ایس بی پی) ہفتے میں چھ دن کام کے لیے کھلا رہے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کے احکامات کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رمضان المبارک کے مہینے میں دفاتر کے نئے اوقات جاری کردیئے ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے (ڈی ایف آئیز) اور مائیکروفنانس بینک بھی نئے اوقات کار پر عملدرآمد کے پابند ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے

پی سی بی اور اینگرو نے پاتھ وے کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام متعارف کرادیا

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے بھاری رقم نکلوائی گئی؟ اسٹیٹ بینک نے تردید کردی

اسٹیٹ بینک کے مطابق دفاتر کے اوقات پیر تا جمعرات اور ہفتے کو صبح 8 بجے تا دوپہر 3 بجے ہوں گے، جس میں دوپہر 1 بجے تا 1 بج کر 30 منٹ تک وقفہ برائے نماز ہو گا، جبکہ جمعے کے دن دفتر کے اوقات کسی وقفے کے بغیر صبح 8 بجے تا دوپہر 1 ایک بجے تک ہوں گے۔

بینکوں/مائیکروفنانس بینکوں کو مزید ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ عوام سے لین دین کے لیے درج ذیل کم از کم کاروباری (بینکاری) اوقات پر عملدرآمد کریں۔

پیر تا جمعرات اور ہفتہ کے دن صبح 8  بجے تا دوپہر 1 بجے  نماز کے وقفے کے بغیر ، جبکہ جمعہ کے دن دفتر کے اوقات کسی وقفے کے بغیر صبح 8 بجے تا دوپہر12 بجے تک ہوں گے۔

متعلقہ تحاریر