مفتاح اسماعیل  پی ٹی آئی کے روشن ڈیجیٹل پروگرام کے معترف

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ایک ایسا منصوبہ ہے جو تارکین وطن کو پرکشش شرائط پر اپنے وطن میں سرمایہ کاری کی سہولت فراہم کرتا ہے

پاکستان مسلم لیگ  نون  کے رہنما مفتاح اسماعیل بھی تحریک انصاف حکومت کے اوورسیز پاکستانیوں کے لئے متعارف کروائے گئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس پروگرام  کے معترف ہوگئے۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ اپنے وطن کی ترقی کیلئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جذبہ حب الوطنی کا شکریہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس بیان کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے ن لیگ کے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے ٹویٹر بیان میں کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ایک ایسا منصوبہ ہے جو تارکین وطن کو پرکشش شرائط پر اپنے وطن میں سرمایہ کاری کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے بھاری رقم نکلوائی گئی؟ اسٹیٹ بینک نے تردید کردی

کے سی سی آئی کا گورنر اسٹیٹ بینک پر شرح سود میں اضافہ واپس لینے پر زور

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں بہت سی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جبکہ اسٹیٹ بینک ان میں مزید توسیع کا منصوبہ بھی بنارہی ہے، ہماری حکومت روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کو مکمل طور پر سپورٹ کرنے کا عزم رکھتی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ اپنے وطن کی ترقی کیلئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جذبہ حب الوطنی کا شکریہ، جنہوں نے تھوڑے عرصے میں اسٹیٹ بینک کی خصوصی پیشکش روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کروایا۔

واضح رہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سابق وزیراعظم عمران خان کے خصوصی منصوبوں میں سے ایک ہے جس کی کامیابی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ان پر اعتماد کا کھلا ثبوت ہے، تاہم عمران خان کی حکومت کے جانےکے بعد خبریں گردش کررہی ہیں کہ اوورسیز پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے پاکستان میں سرمایہ کاری سے انکار کردیا ہے۔

متعلقہ تحاریر