اوورسیز پاکستانی عمران خان کی حمایت میں سڑکوں پر آگئے

فرانس، برطانیہ، امریکا، کینیڈا سمیت کئی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کا عمران خان سے اظہار یکجہتی، مکمل حمایت کی یقین دہانی۔

عمران خان کی حکومت ختم ہونے کے بعد سے بیرون ملک مقیم پاکستانی پرزور مظاہرے کر رہے ہیں، یہ مظاہرے عمران خان اور تحریک انصاف کے حق میں کیا جا رہا ہے۔

مختلف ممالک میں ہونے والے ان احتجاجی مظاہروں میں عمران خان سے اظہار یکجہتی جبکہ موجودہ حکومت اور پی ٹی آئی کے علاوہ تمام سیاسی رہنماؤں کے خلاف نعرے بازی کی جا رہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت مختلف ٹوئٹر صارفین بیرون ملک عمران خان کے حق میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کر رہے ہیں۔

فرانس، لندن اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر اوورسیز پاکستانیوں نے بھرپور مظاہرے کیے ہیں۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ فی الوقت مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں کی حکمت عملی کامیاب ہوگئی اور انہوں نے حکومت بنالی۔

لیکن تجزیہ کاروں کے مطابق عمران خان دن بہ دن مقبولیت حاصل کر رہے ہیں، ان کے امریکا مخالف اور اسلام پسندی کے بیانیے کو پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے قبول کرلیا ہے۔

متعلقہ تحاریر