ایس ای سی پی کا رجسٹرڈ انٹرمیڈیریز کے لیے ویبنار کا انعقاد
سیشن کے بعد سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا جس میں انٹرمیڈیریز کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی اور ایس ای سی پی کی کوششوں کو بھی سراہا۔
اسلام آباد: سکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے ایسوسی ایشنز ود چیریٹیبل اینڈ ناٹ فار پرافٹ آبجیکٹ ریگولیشنز، 2018 میں کی گئی حالیہ ترامیم کے بارے میں رجسٹرڈ انٹرمیڈیریز کو آگاہ کرنے کے لیے ایک آن لائن سیشن کا انعقاد کیا۔
یہ ریگولیشنز بنیادی طور پر پاکستان میں ناٹ فار پرافٹ کمپنیوں کو ریگولیٹ کرتے ہیں، اور تازہ ترین ترامیم سے ایسی کمپنیوں کے لیے لائسنس کے حصول کو مزید آسان بنا دیا گیا ہے۔ جس سے کاروبار کرنے میں آسانی میں بہتری کا بھی امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اینگرو پاکستان کی جہاز سے متعلق وضاحت
ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کیخلاف بینکرز کا ملک گیر احتجاج
ویبینار کے شرکاء کو کمپنیز ایکٹ 2017 کے سیکشن 42 کے تحت لائسنس حاصل کرنے والے پروموٹرز اور انٹرمیڈیریز پر لاگو ہونے والے قوانین سے بھی آگاہ کیا گیا۔
سیشن کے بعد سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا جس میں انٹرمیڈیریز کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی اور ایس ای سی پی کی کوششوں کو بھی سراہا۔