پاکستان بزنس کونسل کا وزیر اعظم کو خط ، پیٹرول سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ

مصنوعات پر ٹیکس چھوٹ دی جائے، نان فائلرز پرو ہولڈنگ ٹیکس اور ایڈوانس ٹیکس بڑھایا جائے

پاکستان بزنس کونسل نے وزیر اعظم شہباز شریف سے پیٹرولیم مصنوعات پر فوری سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرضروری اشیاء کی درآمدات پر پابندی عائد کی جائے اور اب مزید ایسے اقدامات نہ اٹھائیں جس سے مہنگائی میں اضافہ ہو۔

پاکستان بزنس کونسل نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھا ہے جس میں ملک میں حالیہ مہنگائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر دی گئی سبسیڈی کوفوری ختم کیا جائے اور اب مزید ایسے اقدامات نہ اٹھائیں جس سے مہنگائی میں اضافہ ہو۔

یہ بھی پڑھیے

ن لیگ کی حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی عمران خان کے فیصلے کو درست ثابت کردیا

پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی، آئی ایم ایف سے مذاکرات میں مشکلات کا اندیشہ

خط کے متن کے مطابق  کونسل نے  وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی صورتحال تشویشناک حد تک بڑ ھ چکی ہے اس لئے گھروں سے کام کرنے کی اجازت دی جائے ،  کمرشل سینٹرز اور شادی ہالز کو جلد بند کیا جائے۔ جلد سے جلد آئی ایم ایف سے بات جیت کا آغاز کیاجائے اور سری لنکا جیسے حالات سے پاکستان کو بچایا جائے۔

پاکستان بزنس کونسل نے خط میں مزید لکھا کہ مناسب پاکستان ایکس چینج ریٹ کا تعین کیا جائے، برآمدات میں اضافے کے لئے ٹیکسٹائل کے علاوہ دیگر مصنوعات پر ٹیکس چھوٹ دی جائے، نان فائلرز پرو ہولڈنگ ٹیکس اور ایڈوانس ٹیکس بڑھایا جائے۔

پاکستان بزنس کونسل نے وزیر اعظم کو مزید لکھا کہ نئے ایل این جی ٹرمینلز پر جلد کام کیا جائے ایل این جی ٹرمینلز سے پلانٹس کی کارکردگی بڑھے گی، توانائی کی قلت میں کمی ممکن ہوگی۔

متعلقہ تحاریر