صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات

واضح رہے کہ 11 اپریل 2022 کو شہباز شریف اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 23ویں وزیراعظم منتخب ہوئے تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد آج صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پہلی ملاقات کی ہے۔

صدر سیکرٹریٹ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایوان صدر میں ملاقات کی اور ملک کی ابھرتی ہوئی سیاسی اور اقتصادی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیے

سردار اختر مینگل نے حکومت کیلیے خطرے کی گھنٹی بجادی

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ، پی ٹی آئی نے انٹراکورٹ اپیل دائر کردی

واضح رہے کہ 11 اپریل 2022 کو شہباز شریف اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 23ویں وزیراعظم منتخب ہوئے تھے۔ شہباز شریف کو بطور وزارت عظمیٰ کے امیدوار 174 ووٹ پڑے تھے جس کے بعد انہوں نے قائد ایوان کی نشست سنبھالی تھی۔

میاں شہباز شریف ، شاہ محمود قریشی کے خلاف وزارت عظمیٰ کےلیے متحدہ اپوزیشن کے مشترکہ امیداوار تھے۔ تاہم پی ٹی آئی کے اسمبلی کے بائیکاٹ کے بعد مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اکیلے میدان میں رہ گئے تھے۔

11 اپریل کو ہی وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا ، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے قائم مقام صدر اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ان سے عہدے کا حلف لیا تھا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی بیماری کی وجہ سے وزیراعظم شہباز شریف کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے محروم رہے تھے۔

متعلقہ تحاریر