افغانستان: مسجد میں خودکش دھماکہ ، 20 افرادشہید ، متعدد زخمی

دھماکا مغربی کابل میں شیعہ اکثریتی ہزارہ علاقے میں ایک ہائی اسکول میں ہونے والے دھماکوں کے دو دن بعد ہوا

ابتدائی اطلاعات کے مطابق افغانستان کے شمالی شہر مزار شریف کی مسجد میں خود کُش دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے اب تک کی اطلاعات کے مطابق 20 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں، بیشتر زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے اور اموات کی تعداد میں اضافےکا امکان ہے۔

مزار شریف میں طالبان کمانڈر کے ترجمان محمد آصف وزیری نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکے میں 20 افراد شہید ہوئے ہیں دوسری جانب  صوبائی محکمہ صحت کے ترجمان ضیاء زیندانی نے بتایا ہے کہ یہ دھماکا مغربی کابل میں شیعہ اکثریتی ہزارہ علاقے میں ایک ہائی اسکول میں ہونے والے دھماکوں کے دو دن بعد ہوا۔

یہ بھی پڑھیے

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 2 دھماکے، 19 افراد جاں بحق

کابل، اسکول میں دھماکے سے 6 افراد جاں بحق، 11 زخمی

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے مزارشریف کی مسجد میں میں دھماکےکی مذمت اور  قیمتی انسانی جانوں کے زیاں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہےکہ پاکستان ہمیشہ سے ہمسایہ ملک افغانستان میں امن کا خواہاں رہا ہے۔

واضح رہے کہ  افغانستان طالبان  کی جانب سے اگست کے بعد ملک  کا اقتدار سنبھالنے کے بعد سے  عوام کو یقین دلایا گیا تھا کہ ملک کو محفوظ بنا لیا ہے لیکن بین الاقوامی حکام اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندی کے دوبارہ سر اٹھانے کا خطرہ بدستور موجود ہے اور اسلامک اسٹیٹ کے عسکریت پسند گروپ نے کئی حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

متعلقہ تحاریر