شان مسعود اور حسن علی نے کاؤنٹی کرکٹ میں پاکستان کا نام روشن کردیا

پاکستانی بلے باز شان مسعود مسلسل دو میچز میں ڈبل سنچریاں بنانے والے پہلے ایشیائی بن گئے جبکہ فاسٹ باؤلر حسن علی نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستانی بلے باز شان مسعود انگلش کاؤنٹی کرکٹ چیمپئن شپ میں لگاتار دو سنچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے جبکہ لنکا شائر کی جانب سے کھیلتے ہوئے پاکستانی فاسٹ باؤلر حسن علی نے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا دی۔

پاکستان کے اوپننگ بلے باز شان مسعود نے جمعہ کے روز ڈربی شائر کی جانب سے کھیلتے ہوئے انگلش کاؤنٹی کرکٹ چیمپئن شپ میں لگا تار دو سنچریاں بنا کے نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

یہ بھی پڑھیے

ماریہ شراپووا نے اپنے حاملہ ہونے کا اعلان کردیا

وکٹ کیپر محمد رضوان نے وزڈن ٹی 20 کرکٹر کا ایوارڈ  بھی حاصل کرلیا

شان مسعود 89 سالوں میں 2 ڈبل سنچریاں بنانے والے پہلے ایشیائی بلے باز بن گئے ، اس سے قبل یہ کارنامہ 1933 میں افتخار علی خان پٹوڈی نے انجام دیا تھا۔

نواب افتخار الدین نے 1933 میں ورسٹر شائر کے لیے 231 اور 224 رنز بنائے تھے۔

32 سالہ بلے باز شان مسعود کاؤنٹی کرکٹ میں ڈربی شائر کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ انہوں نے جمعہ کے روز لیسٹر شائر کے خلاف 268 گیندوں پر 219 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی مسلسل دوسری ڈبل سنچری مکمل کی۔ گزشتہ میچ میں انہوں نے سسیکس کے خلاف 239 رنز بنائے تھے۔

شان مسعود ، ارشد پرویز کے بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایسا کارنامہ انجام دینے والے دوسرے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔ ارشد پرویز نے نے 1978 میں بی سی سی پی پیٹرنز ٹرافی میں 243 (بمقابلہ بلوچستان) اور 236 (بمقابلہ ایم سی بی) رنز بنائے تھے۔

شان مسعود کو آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچوں کے دوران پی سی بی انتظامیہ کی جانب سے نظر انداز کیا گیا تھا، تاہم انہوں نے اس سیزن میں کاؤنٹی چیمپئن شپ میں صرف چار اننگز میں مجموعی طور پر 611 رنز بنا کر اپنی زندگی کی بہترین فارمنس دی ہیں۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے انگلش کاؤنٹی کرکٹ چیمپئن شپ کے ایک میچ میں لنکا شائر کی طرف شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کا بڑا سنگ میل عبور کرلیا۔

اس موقع پر فاسٹ باؤلر حسن علی کا کہنا تھا کہ کسی بھی فاسٹ باؤلر کے لیے ایک اننگز میں 5وکٹیں حاصل کرنا ایک خوشکن لمحہ ہوتا ہے تاہم چھ وکیٹیں میرے لیے بہت اہم ہیں۔

لنکا شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے 27 سالہ حسن علی نے گلوسٹر شائر کے خلاف شاندار بولنگ کرتے ہوئے 17 اوورز میں 47 رنز دے کر 6وکٹیں حاصل کیں ، اور گلوسٹر شائر کی ٹیم کو 252 رنز تک محدود کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

 

متعلقہ تحاریر