شوکت ترین اور میجر جنرل (ر) اعجاز اعوان سفیر اسد مجید کے حق میں بول پڑے

اسد مجید کو انتہائی پیشہ ور سفارت کار پایا، شوکت ترین: اسد مجید دباؤ کے باوجود اپنی کیبل کے متن پر ڈٹے رہے، قوم ایک پیشہ ور بیوروکریٹ سے یہی توقع رکھتی ہے، اعجاز اعوان

سابق وفاقی  وزیرخزانہ سینیٹر شوکت ترین  اور دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل (ر) اعجاز اعوان امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر اسد مجید کے حق میں بول پڑے۔

 دونوں شخصیات نے اسد مجید کی جانب سے اپنے موقف پر ڈٹ جانے کی تعریف کرتے ہوئے انہیں  پیشہ ور سفارتکار قرار دیدیا۔

یہ بھی پڑھیے

سیکیورٹی اداروں کی تحقیقات، غیرملکی سازش کا ثبوت نہیں ملا


امریکی مراسلہ: قومی سلامتی کمیٹی کا دوسرا اجلاس، کیا معاملہ اب سپریم کورٹ میں حل ہوگا؟

سابق وزیرخزانہ سینیٹر شوکت ترین نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں نے اسد مجید کے ساتھ کام کیا ہے اور انہیں انتہائی پیشہ ور اور تجربہ کار سفارت کار پایا ہے۔ براوو سفیر

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل (ر) اعجاز اعوان نے اس حوالے سے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ  اسد مجید دباؤ کے باوجود اپنی کیبل کے متن  کے ساتھ ڈٹے رہے، قوم ایک پیشہ ور بیوروکریٹ سے یہی توقع رکھتی ہے۔ جناح نے انہیں ریڑھ کی ہڈی کہا تھا۔ شاباش سفیر اسد مجید۔

یاد رہے گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں  امریکا میں سابق سفیر اسد مجید پر دباؤ ڈالا گیا تھا کہ وہ مراسلے کی حقیقت سے انکار کردیں تاہم انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کردیا تھا اور مراسلے کو حقیقت قرار دیا تھا تاہم وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے اس خبروں من گھڑت اور گمراہ کن قرار دے کر مسترد کردیا تھا۔

متعلقہ تحاریر