پشاور کی دو بہنیں محنت و عظمت کی بہترین مثال

حفصہ اور حسنہ کا کہنا ہے مرد اور عورت میں کوئی فرق نہیں بس حوصلے اور ہمت کی ضرورت ہوتی ہے۔

پشاور سے تعلق رکھنے والی دو بہنیں,حفصہ اور حسنہ جو نیشنل ایتھلیٹ ہیں اور ابتک 9 سے ذائد میڈلز جیت چکے ہیں جن میں قومی مقابلوں میں گولڈ میڈلز ، سیلور اور براونز میڈلز شامل ہیں۔ یہ دونوں بہنیں مالی حالت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے گھر کا خرچہ چلانے کے لیے والد کے ساتھ پتنگ بناتی ہیں۔

حسنہ اور حفصہ کی والد نے نیوز 360 کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تنگ دستی کے باوجود میری بیٹیوں نے کھیل کے میدان میں جو نام پیدا کیا انہیں اس بات کی خوشی سب سے زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ویمن یونیورسٹی صوابی، موبائل فونز استعمال کرنے پر پابندی

ڈی آئی خان میں فرانزک سائنس کے اطلاق پر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

شدید مشکل حالات کے باوجود پشاور کی دو بہنیں حسنہ اور حفصہ کھیل  کے میدان میں اپنی کارکردگی، محنت، ہمت اور جذبے سے پاکستان کا نام روشن کرنے میں جُتی ہوئی ہیں۔

Hafsa and Hasna, two sisters from Peshawar

بڑی بہن حسنہ نے مجموعی طور پر 4 میڈلز اپنے نام کئے ہیں. جن میں ایک گولڈ میڈل قومی مقابلوں جبکہ تین سیلورز صوبائی سطح پر مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں جیت چکی ہیں. جبکہ چھوٹی بہن حفصہ نے قومی سطح پر ایک گولڈ میڈل جبکہ صوبائی سطح پر مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں دو سیلورز اور دو براونذ میڈل اپنے نام کئے ہیں۔

حسنہ کا کہنا تھا کہ جب ہم گھر سے نکلتے ہیں تو لوگ غجیب نظروں سے دیکھتے ہیں کیونکہ ہمارے علاقے میں خواتین کی شٹر برقعہ کا رواج ہیں. انکا کہنا تھا کہ مرد اور عورت میں کوئی فرق نہیں بس حوصلے اور ہمت کی ضرورت ہوتی ہے.

متعلقہ تحاریر