مسٹر پرفیکٹ 28 اپریل کو کون سی کہانی سنانے جارہے ہیں؟
بالی ووڈ اداکار عامر خان کی کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جسے مداحوں کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔
بالی ووڈ اسٹار اور مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ آئی پی ایل کھیلنے کا اظہار کررہے ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ویڈیو اداکار عامر خان کسی کی عمارت کی چھت پر نیٹ لگا کر کرکٹ کھیلنے کی پریکٹس کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
حق اور باطل کی لڑئی میں حق کے ساتھ کھڑا ہوں، اداکار شان شاہد
مہوش حیات اور حمیمہ ملک ترکی کی سیر کو نکل گئیں
دوران پریکٹس عامر خان شارٹ لگا کر کیمرے کی جانب آتے ہیں اور اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے بولتے ہیں کہ "میں 28 اپریل کو آپ کو ایک کہانی سناؤ گا۔”
— Aamir Khan Productions (@AKPPL_Official) April 22, 2022
عامر خان دوران پریکٹس شارٹ لگا کر اپنی ٹیم سے پوچھتے ہیں کہ "آئی پی ایل میں چانس ہے کیا۔؟”
اسی طرح سے عامر خان اگلے دن پھر نیٹ پریکٹس کرتے ہوئے شارٹ لگاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ "کل میں آپ لوگوں کو بتایا نہیں کہ کہانی کہاں سناؤں گا۔ اتنے میں کیمرہ مین سوال کرتا ہے کہ سر کہاں سنائیں گے۔ اس پر عامر خان جواب دیتے ہیں کہ سوچ کر بتاتا ہوں۔”
#KyaHaiKahani pic.twitter.com/8eejka9ACh
— Aamir Khan Productions (@AKPPL_Official) April 23, 2022
دوسری جانب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ عامر خان کی نئی فلم لال سندھ چڈھا کو ٹریلر 28 اپریل کو ریلیز ہورہا ہے جس کے حوالے سے انہوں نے اپنی ویڈیو میں اشارہ کیا ہے۔