ہربھجن سنگھ نے کپتان بابراعظم کو مستقبل کا کرکٹ لیجنڈ قرار دیدیا

بابر بے پناہ اعتماد اور تکنیک کا حامل ایک مستند بلے باز ہے،مستقبل میں وہ  کرکٹ کے لیجنڈز میں سے ایک ہو گا،سابق بھارتی آف اسپنر

سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر ہربھجن سنگھ نے پاکستانی کپتان بابر اعظم کی شاندار بلے بازی کی مہارت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مستقبل میں کرکٹ لیجنڈز میں سے ایک ہوں گے۔

ہربھجن سنگھ سے سوال کیا گیا تھاکہ کیا وہ بابر کو فیبیولس فور کی فہرست میں جگہ بناتے ہوئے دیکھ رہے ہیں ۔ اس وقت سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی، جو روٹ، اسٹیو اسمتھ اور نیوزی لینڈ کے موجودہ کپتان کین ولیمسن فیبیولس فور میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

بابر اعظم اور فخر زمان بھی عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودیہ پہنچ گئے

شان مسعود اور حسن علی نے کاؤنٹی کرکٹ میں پاکستان کا نام روشن کردیا

ہر بھجن سنگھ نے کہا کہ  بابر نے اپنے کیرئیر کے اوائل میں اسی طرح کے اشارے دیے تھے کہ وہ فیبیولس فور کا رکن بن سکتا ہے۔میرے خیال میں یہ کہنا بہت جلد بازی ہے کہ آیا وہ فیب 4 میں ہو سکتا ہے یا نہیں۔ میں یہ بھی نہیں جانتا کہ فیب 4 میں کون ہے، لیکن بابر میں یہ خوبی ضرور ہے اور وہ بے پناہ اعتماد اور تکنیک کا حامل ایک مستند بلے باز ہے ۔

ہربھجن سنگھ نے مزید کہا کہ مستقبل میں وہ  کرکٹ کے لیجنڈز میں سے ایک ہو گا، اسے کھیلنے دیں ، اپنی ٹیم کے لیے زیادہ سے زیادہ رنز بنانے اور جیتنے دیں، ٹیلنٹ کے حساب سے وہ کسی سے بھی کم نہیں۔

متعلقہ تحاریر