فارمولا ون فاتح لوئس ہیملٹن کی فٹ بال کلب چیلسی خریدنے کی خواہش
جب سے میں نے اس موقع کے بارے میں سنا تو، میں نے عظیم کنسورشیم کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا
فارمولا ون میں سات مرتبہ فاتح رہنے والے مشہور و معروف کار ریسر لیوس ہیملٹن نے فٹبال کے سب سے بڑے اور کامیاب کلب چیلسی کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کردی ، کہتے ہیں کہ انگلش پریمیئر لیگ کلب چیلسی خریدنے کے لیے کنسورشیم بولی کا حصہ بننا بہت اچھا موقع تھا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فارمولا ون کے معروف کار ریسر لیوس ہیملٹن کا کہنا ہے کہ چیلسی دنیا کے سب سے بڑے کلبوں میں سے ایک ہے، اور کامیاب کلب بھی ہے، اس کلب نے فٹ بال سے زندگی بھر اپنی محبت کا دعویٰ کیا ہے کیونکہ فٹ بال دنیا کے سب سے بڑا کھیل ہے۔ جب سے میں نے اس موقع کے بارے میں سنا تو، میں نے عظیم کنسورشیم کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیے
قطر گراں پری سے مسرور علی ظفر قطری حکومت کے شکر گزار
کار ریسلنگ : روس میں تیزی سےمقبولیت حاصل کرنے والا کھیل
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کے ساتھ لیورپول کے سابق چیئرمین مارٹن بروٹن کی سربراہی میں کنسورشیم کے حصے کے طور پر، ہر ایک 10 ملین پاؤنڈ تک کی سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔
روسی ارب پتی ابرامووچ نے 2 مارچ کو یوکرین پر روس کے حملے کے بعد چیلسی کو فروخت کے لیے پیش کیا اور اس کے بعد اسے برطانیہ کی پابندیوں کا نشانہ بنایا گیا۔
یادرہے کہ چیلسی کو سخت شرائط کے تحت کام جاری رکھنے کے لیے ایک خصوصی سرکاری لائسنس دیا گیا ہے. ابرامووچ چیلسی کی فروخت سے کوئی فائدہ نہیں اٹھا سکتا، لیکن اس نے پہلے ہی کلب کا 1.5 بلین پونڈز قرض معاف کرنے کا عہد کیا تھا۔