عمران خان کو بھٹو اور بے نظیر بھٹو بننا ہے تو مقتل آنا پڑے گا، خورشید شاہ

وفاقی وزیر آبی وسائل کا کہنا ہے عمران خان کو ہم نے اس طرح نکالا ہے جیسے بچہ اسکول نہیں جاتا تو والدین اسے گھر سے نکال دیتے ہیں۔

سکھر: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ نے کہا ہےکہ لیٹر گیٹ میں کچھ نہیں عمران خان بھٹو اور بینظیر بھٹو بننا چاہتے ہیں لیکن اس کے لیے اسے پھانسی پر چڑھنا پڑے گا اور مقتل میں آنا پڑے گا۔

سکھر ایئرپورٹ پراپنے استقبال کے لیے آئے ہوئے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزہد کہا کہ اپوزیشن کو اقتدار میں آنے کا کوئی شوق نہیں تھا اس لیے اقتدار میں آئے کہ کہیں عمران خان ایک سال میں ملک کا مزید بیڑا غرق نہ کردے۔

یہ بھی پڑھیے

حمزہ شہباز کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا معاملہ، پولیس سے جواب طلب

تحریک عدم اعتماد رکوانے کیلیے عمران خان نے کوئی پیغام نہیں بھیجا تھا

شید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اس نے اپنے چار سالہ دور حکومت میں عوام کے ساتھ مذاق کیا ایک کروڑ نوکریاں دینے کے بجائے دو کروڑ لوگ نوکریوں سے نکالے ، معیشت کا جنازہ نکال دیا اگر اس میں ہمت ہے تو ہمارے ساتھ عوام میں آئے بتائے چار سال میں اس نے ملک کا کس طرح بیڑا غرق کیا اسے ہم نے نہیں عوام نے نکالا ہے ہم نے تو صرف عوام کی نمائندگی کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ہم نے اس طرح نکالا ہے جیسے بچہ اسکول نہیں جاتا تو والدین اسے گھر سے نکال دیتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں حکومت کی ضرورت نہیں تھی ہم مضوط ریاست چاہتے ہیں جس شخص نے جمہوریت کے لیے کوئی قربانی نہ دی ہو اسے جمہوریت کی اہمیت کا کیا پتہ ہوگا اگر اسے پتہ ہوتا تو وہ کبھی آئین سے کھلواڑ نہ کرتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ میں پہلی بار اپوزیشن نے حکومت کو چارٹر آف اکانومی کرنے کی آفر کی مگر اس نے اس آفر کو این آر او قرار دیا کہتا تھا ایک روپیہ مہنگائی ہوگی تو سمجھو وزیر اعظم چور ہے مگر عوام اسے بتائیں کہ مہنگائی کی وجہ سے لوگ اسے بددعائیں دیتے تھے ملک میں ایسا کوئی وزیر اعظم نہیں آیا جس نے توشہ خانے کے تحائف بیچ کر روڈ بنایا ہوکسی کا تحفہ تو سنبھال کر رکھنے کے لیے ہوتاہے۔

وفاقی وزیر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے عمران خان کو اتحادیوں نے نکالا جو رو رو کر تھک گئے تھے کہ وعدے پورے کرو مگر ان کو بھی صرف عوام کی طرح وعدے ملے خورشید شاہ نے اس موقع پر استقبال کے لیے آئے ہوئے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی محبت کا مشکور ہوں اور یہ محبت میں کبئ نہیں بھول سکوں گا ہم ایسا نہیں کہ دودھ کی ندیاں بہا دیں گے لیکن دعا کرتے ہیں کہ ایک روپیہ نہ کرسکیں مگر عوام کے لیے ایک آنے کے برابر کچھ کرجائیں۔

قبل ازیں سیکرلڑوں کی تعداد میں کارکنان اور سکھر کے شہریوں نے وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ کا حلف اٹھانے کے بعد پہلی بار سکھر پہنچنے پر شاندار استقبال کیا اور ان پرپھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

متعلقہ تحاریر