امریکہ کی مسلط کی گئی حکومت کسی صورت قبول نہیں، عمران خان

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے سازش کے ذریعے شہباز شریف اور نواز شریف کو لایا گیا، اب یہ تمام ادارے تباہ کریں گے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر سے حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ، کہتے ہیں اپنے ساتھ اسلام آباد میں قوم کو لے کر آوں گا، کسی صورت امپورٹڈ حکومت کو منظور نہیں کریں گے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ان خیالات اظہار اپنے ایک ویڈیو پیغام کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم سوائے اللہ کے کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے، ہم کسی صورت تمہاری امپورٹڈ حکومت کو منظور نہیں کریں گے، امریکہ نے یہ لوگ ہمارے اوپر بٹھائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان کی عوامی رابطہ مہم کا دباؤ، مریم نواز آج سے لاہور کی سڑکوں پر نکلیں گی

تحریک انصاف کا لانگ مارچ چند ہفتوں کی دوری پر

پی ٹی آئی کے چیئرمین نے سوالیہ انداز میں پوچھا پختونخوا سے کتنے لوٹے ہوئے؟ میں انتظار کر رہا ہوں نور عالم حلقے آئے اور ووٹ مانگے لوگوں سے۔ امریکہ نے ایران میں بھی 1950 میں ریجیم چینج کی، پہلے میڈیا پر پیسہ لگایا، لوگوں کو خلاف کیا، پھر اپوزیشن کو مظاہروں پر اکسایا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں تاریخی خسارہ ملا، ہماری حکومت میں سب سے کم خسارہ ہوا، ساری بر صغیر میں سب سے کم بے روز گاری تھی، سب سے بہترین مقابلہ ہم نے کورونا کا کیا، ہم پر کرپشن کے الزامات نہیں، ہم نے باہر محلات نہیں بنوائی۔

سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا میں سب سے سستا ملک اب بھی پاکستان ہے، ہم نے کسانوں کی مدد کی، شوگر مافیا کا مقابلہ کیا، ہمیں وہ ملک ملا جن کا دیوالیہ ہوا تھا، فخر ہے، میڈیا پروپیگنڈا اور اپوزیشن سازش کے باوجود حکومت صحیح سمت جا رہی تھی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا انہوں نے آتے ہی ایف آئی اے انوسٹی گیشن افسران کو انتقام کا نشانہ بنایا، اب نیب تباہ ہو گی، ایف بی آر تباہ کیا جائے گا، کیونکہ ٹیکس چھپائیں گے یہ، 60 فیصد سے زائد کابینہ ضمانت پر ہے، اب ایف آئی اے طاقتور ڈاکوؤں کو نہیں پکڑے گی۔

سابق وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا سازش کے ذریعے شہباز شریف اور نواز شریف کو لایا گیا، اب یہ تمام ادارے تباہ کریں گے، اب ادارے کمزور کو تو پکڑیں گے، لیکن طاقتور پر ہاتھ نہیں ڈالے گی، ہمارے بچوں کا مستقبل خطرے میں ہیں، کارکنان مجھے سنیں، یہ تبلیغ لوگوں کو کرنی ہے۔

متعلقہ تحاریر