مینز ہاکی ایشیا کپ 2022 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے اعلان کے مطابق ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ 23 مئی سے جکارتہ میں شروع ہوگا۔
جکارتہ: ایشین ہاکی فیڈریشن (اے ایچ ایف) نے اگلے مینز ہاکی ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، پہلا میچ 23 مئی کو انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں کھیلا جائے گا۔
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (FIH) نے ہیرو ایشیا کپ 2022 کی حتمی تاریخوں اور میچز کے شیڈول کی منظوری دے دی ہے۔ چار سالہ ایونٹ کا 11 واں ایڈیشن جی بی کے اسپورٹس کمپلیکس ہاکی اسٹیڈیم ، جکارتہ، انڈونیشیا میں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے
لنکاشائر نے حسن علی کی 9 وکٹوں کی مدد سے گلوسٹرشائر کو شکست دے دی
فارمولا ون فاتح لوئس ہیملٹن کی فٹ بال کلب چیلسی خریدنے کی خواہش
میزبان ملک انڈونیشیا پہلی بار ایشیا کپ کی میزبانی کررہا ہے۔ ٹائٹل کی جنگ کے لیے بھارت، پاکستان، جاپان، کوریا، ملائیشیا، بنگلہ دیش ، عمان اور انڈونیشیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
پاکستان اپنا پہلا میچ 23 مئی کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا، دونوں ٹیموں کو گروپ اے میں جاپان اور انڈونیشیا کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ جبکہ گروپ بی میں ملائیشیا، کوریا، عمان اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔
پاکستان کا شیڈول
23 مئی کو پاکستان بمقابلہ بھارت
24 مئی کو پاکستان بمقابلہ انڈونیشیا
26 مئی کو پاکستان بمقابلہ جاپان
کارپوریٹ کمیونیکیشن اور سی ایس آر ، ہیرو موٹو کورپ کے سربراہ بھارتینڈو کابی کا کہنا ہے “Hero MotoCorp ہمیشہ سے دنیا بھر میں کھیلوں کے سرکردہ کارپوریٹ کو فروغ دینے والوں میں سے ایک ہے۔ اس عزم کو برقرار رکھتے ہوئے، ہمیں انڈونیشیا میں براعظم کے سب سے بڑے ہاکی ٹورنامنٹ ہیرو ایشیا کپ کے انعقاد میں ایشین ہاکی فیڈریشن کی حمایت کرنے پر خوشی ہے۔”
ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (FIH) کے زیراہتمام مردوں کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ ہاکی ورلڈ کپ جو کہ اگلے سال (2023) میں بھارتی ریاست اوڑیسہ میں ہوگا ، بہترین میچز دیکھنے کو ملیں گے۔