ترکی نے پاکستانیوں کے لئے عارضی رہائشی اجازت نامے منسوخ کردیئے

پاکستانیوں کی جانب سے مسلسل قانون کی خلاف ورزیوں پر ترک حکومت نے پاکستانیوں کے  کےلئے ویزاپالیسی مزیدسخت کرتےہوئے عارضی رہائشی اجازت نامے بھی معطل کردیئے ہیں

پاکستانیوں کے سنگین جرائم میں ملوث ہونے پر ترکی حکومت نے پاکستانیوں کےلئے ویزاپالیسی سخت کرتے ہوئے عارضی رہائشی   اجازت نامے بھی معطل کردیئے ہیں، پاکستانی شہریوں نے چار نیپالی باشندوں کو اغواء کرکے بھاری رقم کا مطالبہ کیا تھا،  ترک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چاروں مغویوں کو بازیاب کراتے ہوئے خاتون سمیت چھ پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کے شہر استنبول کے علاقے ارلپ سلطان میں پاکستانی نوجوانوں نے مبینہ طور پر چار نیپالی باشندوں کو اغواءکرنے کے بعد ان پر بدترین تشدد کیا اور اس تشدد کی ویڈیو بنا کر ان کے ورثہ اور نیپالی سفارتخانے کو بھجواتے ہوئے 10 ہزار یورو کا مطالبہ کیا ۔

یہ بھی پڑھیے

ترکی میں رمضان المبارک مذہبی اور روایتی جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے

ترکی کی روایت پسند فیملیز کو خواتین کا ڈانس کرنا پسند نہیں ، ڈانس ٹیچر برفین

پولیس نے سفارتخانے کو مطالبہ ماننے کا مشورہ دیا۔ رقم کی وصولی کے لئے آنے  والے دو افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کی نشاندہی پر ترک پولیس نے ارلپ سلطان کے علاقے میں واقع ایک گھر پر چھاپا مار کر ایک خاتون سمیت چھ پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا ہے جن کے قبضے سے خطرناک ہتھیارچاقو اور پستول وغیرہ بھی برآمد کرلئے گئے۔

کچھ روز قبل عمران خان کی حکومت ختم ہونے کیخلاف استبول میں کچھ نوجوانوں نے احتجاج کیا جس پر پولیس نے مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

ترکی میں ہرقسم کےاحتجاج پر پابندی عائد ہے،بغیر اجازت احتجاج پر سخت سزا دی جاتی ہے، پاکستانیوں کی جانب سے مسلسل قانون کی خلاف ورزیوں پر ترک حکومت نے پاکستانیوں کے  کےلئے ویزاپالیسی مزیدسخت کرتےہوئے عارضی رہائشی اجازت نامے بھی معطل کردیئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر