لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پہلی مرتبہ دعوت افطارکا اہتمام
مغرب کی اذان دی گئی جس کے بعد مہمانوں کی تواضع روایتی مشرقی کھانوں سے کی گئی
برطانیہ کے تاریخی لارڈز کرکٹ اسٹیڈیم میں مسلم کمیونٹی کے ساتھ جذبہ خیرسگا لی اور معاشرے میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کےلئے انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے مسلمانوں لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کے’لانگ ہال‘ میں پہلی بار دعوت افطار کا اہتمام کیا، مغرب کی اذان دی گئی جس کے بعد مہمانوں کی تواضع روایتی مشرقی کھانوں سے کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ کے ہال میں مسلمان کمیونٹی کے افراد کے لئے دعوت افطار دی جس میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ایون مورگن، سابق کرکٹرز اورمختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیے
It’s indeed an incredible step and must be thoroughly appreciated and acknowledged by all. Kudos to @ECB_cricket for coming forward in reconnecting with the Muslim community. https://t.co/P90GlnRtYl
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) April 26, 2022
دعوت افطار میں مغرب کی اذان ہاشین رسول نے دی جس کی دل چھو لینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ، تقریب میں موجود غیر مسلم مہمانوں اور کرکٹرزنے بھی عقیدت اوراحترام سے سنا۔ افطاری میں مہمانوں کی تواضع روایتی مشرقی کھانوں سے کی گئی۔
– Quite a moment at Lords, a simple appreciation tweet for all those who hosted a iftar at the long room during Ramadan ❤ #CricketUnites 🧿
— Shoaib Malik 🇵🇰 (@realshoaibmalik) April 26, 2022
دعوت افطار میں شرکت کرنے والوں نے مذہبی ہم آہنگی اوربھائی چارے کے فروغ کے لئے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے اقدام اورجذبہ سگالی کوسراہا۔ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے ٹوئٹ میں لارڈز میں افطار کی میزبانی پرمیزبانوں کا شکریہ ادا کیا۔ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بھی ٹوئٹر پرپیغام میں مسلمانوں کیمونٹی کے لئے افطار پارٹی کو انگلش کرکٹ بورڈ کا بڑا اقدام قراردیتے ہوئے سراہا۔