بابر اعظم کو غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لینے کی سعادت نصیب
اس عظیم اعزاز کو حاصل کرنے پر اللہ کا شکر گزار ہوں، بابراعظم
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے غلاف کعبہ کی تیار ی میں حصہ لینے کی سعادت حاصل کرلی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ان عمرے کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ میں موجود ہیں جہاں انہیں عمرے کے بعد غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لینے کی سعادت بھی نصیب ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیے
شاہین آفریدی کی انگلینڈ میں مقبولیت میں غیر معمولی اضافہ
جرمن فٹبالر انتہاپسند مودی حکومت کے خلاف، مسلمانوں کے حق میں بول پڑے
کپتان بابراعظم نے اپنے انسٹاگرام پر ایک وڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہیں غلاف کعبہ پر سوئی دھاگے کی مدد سے کڑاہی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ اس عظیم اعزاز کو حاصل کرنے پر اللہ کا شکر گزار ہوں۔