توہین مسجد نبویﷺ کیس: شیخ رشید کے بھانجے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

آج ایم این اے راشد شفیق کو 2 مئی کو دیا گیا دو روزہ ریمانڈ پورا ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

عیدالفطر کے دوسرے روز اٹک کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی پولیس کی درخواست کو مسترد کرتےہوئے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

دوران سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کی جانب سے کیس کے ثبوت (ریکارڈنگ) کی ویڈیو پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کو چند روز قبل سعودی عرب میں مسجد نبویﷺ میں وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کے کے بدتمیزی اور نعرے بازی کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کیا دعا، نمرا اور دینار انسانی اسمگلنگ ریکٹ کے ہتھے چڑھ گئیں؟

دوہرے قتل میں ملوث ایم پی اے فرار، 5 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

آج ایم این اے راشد شفیق کو 2 مئی کو دیا گیا دو روزہ ریمانڈ پورا ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس حکام سے پوچھا کہ وہ راشد شفیق کا موبائل فون کیوں برآمد کرنے میں ناکام رہے؟

پولیس حکام نے عدالت کو بتایا کہ راشد شفیق اپنا موبائل فون سعودی عرب میں چھوڑ کر چلے آئے تھے۔

دریں اثناء پولیس نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی جسے جوڈیشل مجسٹریٹ نے مسترد کر دیا۔ اس پر جج نے کہا، ’’پہلا موجودہ کیس پراپرٹی (موبائل فون) عدالت میں پیش کیا جائے۔‘‘

جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کو حکم دیا کہ آئی ایم ای آئی نمبر کے ذریعے فون ٹریس کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 18 مئی تک ملتوی کر دی۔

2 مئی کو اٹک کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے ایم این اے شیخ راشد شفیق کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔

شیخ راشد شفیق کو سعودی عرب سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچنے پر گرفتار کر لیا گیا تھا۔

پولیس نے شیخ راشد شفیق کو سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا۔ پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کو ان کی تحویل میں دیا جائے تاکہ وہ اس سے پوچھ گچھ کر سکیں۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جمال محمود نے درخواست کی منظوری دیتے ہوئے راشد شفیق کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزم کو عید کے دوسرے روز عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔

متعلقہ تحاریر