پشاور:شادی کے28سال بعد پیدا ہونے والا اکلوتا بیٹا ہوائی فائرنگ کی نذر
چار بہنوں کا اکلوتا بھائی 6 سالہ مشہود چاند رات کو گلی میں کھیل رہا تھا سر پر گولی آلگی، 32 گھنٹے موت و زیست کی کشکمش میں رہنے کے بعد چل بسا
پشاور میں شادی کے 28 سال بعد پیدا ہونے والا اکلوتا بیٹا اور چار بہنوں کا اکلوتا بھائی عید الفطر کے موقع پر کئی گئی ہوائی فائرنگ کی بھینٹ چڑھ گیا۔
6سالہ مشہودچاند رات کو سر پر گولی لگنے کے بعد 32گھنٹے موت و زیست کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔
یہ بھی پڑھیے
عید کی خوشی ماتم میں بدل گئی، بہن نے بہن کو قتل کردیا
چارسدہ، تھانے پر بم دھماکا، ایک پولیس اہلکار شہید
پشاور کے علاقے حیات آباد میں چاند رات کو ہوائی فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہونے والا 6 سالہ مشہود انتقال کر گیا۔مشہود چاند رات کو اپنے دوستوں کے ساتھ گلی کھیل رہا تھا کہ اچانک زمین پر گر گیا اور سر پر چوٹ لگنے سے خون بہنا شروع ہوگیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی والدین نے بچے کو قریب واقع حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا جہاں اسے انتہائی نگہداشت میں داخل کرلیاگیا۔ تاہم 32 گھنٹے موت و زیست کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد وہ زندگی کی بازی ہارگیا۔
6 سالہ مشہود چار بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا جو والدین کی شادی کے 28 سال بعد پیدا ہوا تھا۔ مقتول کے چچا زبیر خان نے نیوز 360 سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں نے انتظامیہ کی پابندی کو ہوا میں اڑا دیا، پولیس کے انتظامات دھرے کے دھرے رہ گئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ سے ہمارا پھول جیسا بچہ جاں بحق گیا، حکومت جلد ازجلد تحقیقات کرکے قاتلوں کو گرفتار کرکے کے کیفر کردار تک پہنچائے۔.