تجارتی محاذ پر پاکستان کی کامیابیوں اور ناکامیوں کا موازنہ
ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں برآمدات میں 25.46 فیصد اضافہ دیکھا گیا جبکہ تجارتی خسارے میں 64 فیصد اضافہ ہوا۔
تجارتی محاذ پر پاکستان کی کارکردگی ملی جلی رہی، برآمدات میں 25.46 فیصد اضافے کی خوش خبری تو دوسری طرف تجارتی خسارہ بھی 64 فیصد اضافے سے الارمنگ ہوگیا۔
پاکستان شماریات بیورو کے اعداد و شمار معیشت کی بنی اور بگڑی صورت پیش کرنے لگے۔ رواں مالی سال جولائی تا اپریل پہلے 10 ماہ میں پاکستان کی برآمدات 25 اعشاریہ 46 فیصد اضافے کے ساتھ 26 ارب 22 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز رہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ایف پی سی سی آئی کا معاشی صورتحال پر اظہار تشویش، وزیراعظم کو خط
مفتاح اسماعیل کا تیل کی سبسڈی پر رونا دھونا،حماد اظہر نے حل پیش کردیا
ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں جولائی تا اپریل تجارتی خسارہ 64.79 فیصد بڑھ گیا ہے اور یہ الارمنگ ہے۔ جولائی تا اپریل تجارتی خسارہ 39 ارب 26 کروڑ 40 لاکھ ڈالر پر پہنچ گیا ۔
پاکستان شماریات بیورو کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ جولائی تا اپریل درآمدات میں 46.41 فیصد اضافہ ہوا ۔ جولائی تا اپریل درآمدات 65 ارب 49 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہیں ۔
ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں 2.72 فیصد اضافہ ہوا ۔ ماہانہ بنیادوں پر تجارتی َخسارہ 3 ارب 74 کروڑ 20 لاکھ ڈالرزرہا ۔
پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق اپریل میں برآمدات 2 ارب 87 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز رہیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق اس عرصے میں درآمدات 6 ارب 61 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہیں۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اپریل کی نسبت تجارتی خسارہ 23.74 فیصد بڑھ گیا ۔ ادارہ شماریات کے مطابق اس عرصے میں درآمدات 26.19اور برآمدات 29.53 فیصد بڑھیں ۔