حمزہ شہباز سے پی پی وفد کی ملاقات ، پنجاب میں پاور شیئرنگ پر معاملات طے

وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والے وفد میں راجہ پرویز اشرف ، سید یوسف رضا گیلانی اور قمر الزمان کائرہ سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہباز شریف سے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی وفد نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور پنجاب میں پاور شیئرنگ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

تفصیلات حمزہ شہاز شریف سے ملاقات کے دوران پنجاب میں پاور شیئرنگ کا پلان دیتے ہوئے پیپلز پارٹی نے گورنر پنجاب کے عہدے کے عوض تین وزارتیں، دو معاون خصوصی، قائمہ کمیٹی کی چئیرمین شپ اور دو پارلیمانی سیکرٹری، اہم اداروں اور کارپوریشنز میں کلیدی عہدوں پر تقرریاں مانگ لیں۔

یہ بھی پڑھیے

مریم نواز کی عوامی رابطہ مہم ابتدا میں ہی غلط منصوبہ بندی اور بلنڈرز کی نذر

عمران خان کے الزامات پر ترین اور علیم میدان میں آگئے

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، سید یوسف علی گیلانی اور دیگر شرکاء نے وزیراعلیٰ محمد حمزہ شہباز شریف کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور گلدستہ پیش کیا۔ ملاقات کرنے والے وفد میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، قمرالزمان کائرہ، رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی اور حسن مرتضیٰ وفد میں شامل تھے۔

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز شریف نے بھرپور تعاون کرنے پر پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں مل جل کر چلنے پر اتفاق رائے کا اعادہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ محمد حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اتحادی ہمارے دوست اور بھائیوں کی مانند ہیں۔ رواداری اور احساس حقیقی سیاسی روایات ہیں۔ عہدے عارضی ہوتے ہیں۔انسانیت سے محبت ترجیح ہونی چاہیے۔

میاں حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ آئینی اور جمہوری اقدار کو مفاہمت کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا۔ پنجاب کی ترقی کا سفر وہیں شروع ہو چکا ہے جہاں سے چار سال پہلے منقطع ہوا تھا۔ وقت کم ہے، دن رات کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دوستوں کے مشوروں کا خیر مقدم کریں گے، ہم سب ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے یکجا ہو کر کام کر رہے ہیں۔

ملاقات میں سردار اویس لغاری، خواجہ سلمان رفیق۔ خواجہ عمران نذیر ۔عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔

ملاقات کے بعد نیوز 360 سے گفتگو قمر الزمان کائرہ حمزہ شہباز کو مبارکباد دینے گئے تھے ، آئندہ ہم نے اکھٹے چلنا ہے اس پر مشاورت کی گئی ، وفاق کی طرح پنجاب میں بھی افہام و تفہیم سے چلیں گے۔

Punjab Chief Minister Muhammad Hamza Shahbaz Sharif

انہوں نے کہا کہ وزارتوں کا معاملہ اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے، ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا, پی پی کوئی بڑی ڈیمانڈ نہیں رکھ رہی، وزارتوں کا معاملہ بھی باہمی مشاورت سے کریں گے، پی پی اپنا شیئر نہیں مانگ رہی، ہم پاور شیرنگ کے ساتھ برڈن شرنگ بھی کریں گے۔

رہنما پی پی قمر الزمان کائرہ کا کہنا تھا گورنر نے معاملات میں بگاڑ پیدا کی ہوئی ہے ، گورنر پنجاب کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں۔

سید یوسف رضا گیلانی کا نیوز 360 سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزارتوں کا معاملہ اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے، ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا, پی پی کوئی بڑی ڈیمانڈ نہیں رکھ رہی، وزارتوں کا معاملہ بھی باہمی مشاورت سے کریں گے.

Punjab Chief Minister Muhammad Hamza Shahbaz Sharif

انہوں نےکہا کہ پی پی اپنا شیئر نہیں مانگ رہی، ہم پاور شیرنگ کے ساتھ برڈن شرنگ بھی کریں گے۔

متعلقہ تحاریر