میک اپ آرٹسٹ نبیلہ مقصود آئیفا ایوراڈز کے لیے آفیشل اسٹائلسٹ منتخب

واضح رہے کہ نبیلہ مقصود کے میک اپ برانڈز این جینٹس اور زیرو میک اپ کو آئیفا ایوارڈز نے آفیشل ہیئر اور میک اپ پارٹنرز اعلان کیا ہے۔

پاکستان کی معروف میک اپ آرٹسٹ اور فیشن ڈیزائنر نبیلہ مقصود کو ایک مرتبہ رواں برس کے آئیفا ایوراڈز کے لیے آفیشل اسٹائلسٹ کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

زیرو میک اپ اور ٹیم نبیلہ مقصود نے 2018 میں مشہور انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز (IIFA’s) کے ساتھ شراکت کی اور 2022 میں ایک بار پھر ایوارڈز کے لیے آفیشل ہیئر اور میک اپ پارٹنرز بننے جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

مداح فلم ‘قائداعظم زندہ باد’ دیکھنے کے لیے پیسے جمع کرنے لگے

دنانیر مبین نے ایک ہی دن تمام نئی پاکستانی فلمیں دیکھ لیں

پہلی بار شاندار شراکت داری آئندہ تعاون کا باعث بنی ہے، جہاں نبیلہ کی شاندار جمالیات اور جدت ایک بار پھر آئیفا کے اسٹیج پر جلوہ گر ہوں گی۔

میڈیا اطلاعات کے مطابق کاس سال بھی آئیفا ایوراڈز کا میلہ بنکاک میں جون میں سجے گا۔

آئیفا ایوراڈز کی تقریب میں جہاں بالی وڈ کے نامور اسٹارز جلوے بکھیرے گے وہیں ان کی تیاریوں کا آغاز بھی ہو گیا ہے۔

نبیلہ مقصود بھی آئیفا ایوارڈز کے لیے اپنی ٹیم کے ساتھ اس وقت بنکاک میں تیاریوں میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ نبیلہ مقصود کے میک اپ برانڈز این جینٹس اور زیرو میک اپ کو آئیفا ایوارڈز نے آفیشل ہیئر اور میک اپ پارٹنرز اعلان کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر