نیب نے آصف زرداری کیخلاف 2 کرپشن ریفرنسز پر آج بھی جواب داخل نہیں کیا

سابق صدر پر اے آر وائی گولڈ کیس میں 10 ملین ڈالر رشوت لینے کا الزام تھا جبکہ ارسز ٹریکٹر اسکیم ریفرنس میں آصف زرداری پر بدعنوانی کا الزام تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں آصف علی زرداری کے خلاف 25 برس پرانے ارسز ٹریکٹر اور اے آر وائی گولڈ میں نیب اپیل پر سماعت ہوئی جو عدالت نے نیب کی التوا کی درخواست پر13 جون تک ملتوی کردی۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف ارسز ٹریکٹر اور اے آر وائی گولڈ کیس میں بری کردیا گیا تھا جس کے خلاف نیب کی جانب سے سات برس قبل اپیل دائر کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

عثمان بزدار نہیں ہوں، چپ چاپ نہیں بیٹھوں گا، عمر سرفراز چیمہ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمات کے اندراج سے روک دیا

جس کی آج اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے سماعت کی۔

سابق صدر پر اے آر وائی گولڈ کیس میں 10 ملین ڈالر رشوت لینے کا الزام تھا جبکہ ارسز ٹریکٹر اسکیم ریفرنس میں آصف زرداری پر بدعنوانی کا الزام تھا۔

احتساب عدالت نے انہیں دونوں مقدمات سے بری کردیا تھا۔

نیب کی جانب سے آج دوران سماعت کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت 13 جون تک ملتوی کردی۔

متعلقہ تحاریر