پاکستان ریلویز اور پی ایس او کے درمیان اراضی کے کرائے کا تنازع حل
ڈی جی لینڈ کا کہنا ہے پاکستان ریلویز اور پی ایس او کے درمیان معاہدے سے دونوں فریقوں میں اعتماد کی فضا بحال ہوئی ہے۔
پاکستان ریلویز اور پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے مابین 15 مقامات پر ریلوے اراضی کے کرایہ سے متعلق دیرینہ تنازع حل کرلیا گیا جبکہ کرائے کی ادائی کے لئےمعاہدہ طے پاگیا۔
ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق پاکستان ریلوے نے 1982ء سے اپنی زمین کے کچھ حصے پی ایس او کو کرائے پر دیے ہوئے تھے جن کو پاکستان اسٹیٹ آئل تیل کے ذخائر رکھنے کے لیے استعمال کرتا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
تجارتی خسارہ، آئی ایم ایف قرضے میں تاخیر ڈالر میں اضافے کی بڑی وجوہات
شہباز حکومت کی ایک ماہ کی معاشی تباہ کاریاں
چار سال سے پندرہ مقامات کے رینٹ کو طے کرنے کے حوالے سے دونوں اداروں میں معاملات زیر التوا تھے۔
اس ضمن میں دونوں اداروں کی قانونی ٹیموں نے معاہدہ ڈرافٹ کیا جس پر اے جی ایم انفراسٹرکچر ارشد سلام خٹک نے پاکستان ریلوے اور جی ایم آپریشنز عاطف صدیقی نے پی ایس او کی نمائندگی کرتے ہوئے دستخط کر دیے ہیں۔
ڈی جی لینڈ پاکستان ریلوے محمد حفیظ اللہ نے اس معاہدے کو دونوں اداروں میں اعتماد کی فضا کی بحالی کے لیے اہم قرار دیا ہے۔