دبئی میں 20 ہزار پاکستانیوں کی 10.6ارب ڈالر کی آف شور جائیدادوں کا انکشاف
2020 تک دبئی میں دنیا بھر کےسرمایہ کاروں کی آف شور جائیدادوں کی مالیت 146 ارب ڈالر تک پہنچ چکی تھی، 35 ہزار بھارتیوں کا 30ارب ڈالر مالیت کی آف شور جائیدادوں کے ساتھ پہلا نمبر
دبئی میں 20ہزار پاکستانیوں کی 10.6 ارب ڈالر مالیت کی آف شور جائیدادوں کا انکشاف ہوا ہے۔ اس بات کا دعویٰ ماہر معیشت عاطف میاں نے غیرملکی تحقیقی رپورٹ کی بنیاد پر کیا ہے۔
تحقیقی رپورٹ کے مطابق 2020 تک دبئی میں دنیا بھر کےسرمایہ کاروں کی آف شور جائیدادوں کی مالیت 146 ارب ڈالر تک پہنچ چکی تھی۔رپورٹ کے مطابق دبئی میں موجود آدھی زیادہ آف شور ریئل اسٹیٹ پراپرٹیز کے مالکان بھارت،برطانیہ،پاکستان،سعودی عرب اور ایران سے تعلق رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 377 ملین ڈالر کی کمی ریکارڈ
پاکستانی یورو بانڈ پر شرح منافع 19 فیصد، دیوالیہ ہونے کا خطرہ بڑھ گیا، بلومبرگ
دبئی میں کی آف شور جائیدادوں میں سب بڑا حصہ بھارتی شہریوں کا ہے،دبئی میں 35 ہزار بھارتی شہریوں نے 30ارب ڈالر مالیت کی آف شور جائیدادیں بنارکھی ہیں۔دوسرے نمبر پر برطانیہ کا ہے جس کے 25 ہزار شہریوں نے دبئی میں 15ارب ڈالر مالیت کے آف شور اثاثے بنارکھے ہیں۔
20,000 Pakistanis own 10.6 billion dollars in dubai real estate alone … very interesting work from Alstadsæter, Planterose, Økland and @gabriel_zucman https://t.co/SCd4qUlT0y
— Atif Mian (@AtifRMian) May 17, 2022
رپورٹ کے مطابق دبئی میں آف شور جائیدادیں رکھنے والے پاکستانیوں کی تعداد 20 ہزار ہے جنہوں نے 10ارب ڈالر مالیت کی آف شور جائیدادیں بنارکھی ہیں۔