کیا پاکستانی کرکٹ ٹیم میں محمد رضوان کی کمی تھی؟
محمد رضوان ہر میچ فارمیٹ میں سینچری بنانے والے تیسرے پاکستانی بلے باز، پہلے وکٹ کیپر بیٹسمین اور دنیا کے دوسرے وکٹ کیپر بیٹسمین بن گئے ہیں۔
پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 3 رنز سے شکست دی ہے۔ محمد رضوان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر میچ فارمیٹ میں سینچری بنانے والے تیسرے پاکستانی بلے باز، پہلے وکٹ کیپر بیٹسمین اور دنیا کے دوسرے وکٹ کیپر بیٹسمین بن گئے ہیں۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جمعرات کو کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔ اِس ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم 166 رنز ہی بنا سکی۔
پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو کپتان بابر اعظم کوئی بھی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوگئے۔ اُن کے بعد پاکستان کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی حیدر علی تھے جنہیں 21 رنز بنانے کے بعد 37 کے مجموعی اسکور پر فیلکو ایو نے آؤٹ کیا۔
حیدر علی کے بعد آنے والے طلعت حسین بھی وکٹ پر زیادہ وقت نہیں گزار سکے اور 69 کے مجموعی اسکور پر 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کو چوتھی وکٹ کا نقصان افتخار احمد کی صورت میں ہوا جو ٹیم کے اسکور میں 4 رنز کا اضافہ کر کے فورٹیون کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگے ہوگئے۔ اُن کے علاوہ خوشدل شاہ نے 12 اور فہیم اشرف نے صرف 4 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 7 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے اپنی پہلی ٹی ٹوئنٹی سینچری اسکور کی۔ وہ 64 گیندوں پر 104 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی سیریز یا پی ایس ایل کی تیاری؟
محمد رضوان احمد شہزاد کے بعد تینوں میچ فارمیٹ میں سینچری بنانے والے دوسرے پاکستان بلے باز اور پہلے وکٹ کیپر بیٹسمین بن گئے ہیں۔
جنوبی افریقہ کے فیلکو ایو نے 2 جبکہ تبریز شمسی، فورٹیون اور لوتھو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کی ٹیم کے 170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ 166 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ مہمان ٹیم پہلے آؤٹ ہونے والے بلے باز جینیمین ملان تھے جو 44 رنز بنا کر عثمان قادر کے ہاتھوں بولڈ ہوئے۔
جنوبی افریقہ کی وکٹیں اس دوران ایک ایک کر کے گرتی رہیں لیکن ریزا ہینڈرکس وکٹ پر موجود رہے جو 54 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔
ریزا ہینڈرکس کے علاوہ جنوبی افریقہ کے کسی بھی کھلاڑی کا بلا نہیں چل سکا۔ فورٹیون اور ڈوئن پریٹورس نے ٹیم کے اسکور میں بالترتیب 17 اور 15 رنز کا اضافہ کیا۔
پاکستان کے حارث رؤوف اور عثمان قادر نے 2،2 جبکہ فہیم اشرف نے ایک وکٹ حاصل کی۔
مین آف دی میچ کا اعزاز محمد رضوان کو دیا گیا جنہوں نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ محمد رضوان ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی یعنی کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں سینچری بنانے والے دنیا کے دوسرے وکٹ کیپر بیٹسمین بن گئے ہیں۔ ان کے علاوہ یہ اعزاز صرف نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈ میکلم کو حاصل ہے۔
Just two players have scored a century in all three international formats as wicketkeeper.@Bazmccullum and @iMRizwanPak 🙌 pic.twitter.com/xrS9uPGgcY
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) February 11, 2021
یہ محمد رضوان کا ٹی ٹوئنٹی میں 80 رنز سے زیادہ کا مسلسل دوسرا اسکور تھا۔
محمد رضوان نے چند روز قبل ہی ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی سینچری جنوبی افریقہ کے خلاف ہی اسکور کی تھی۔ ان کی یکے بعد دیگرے بہترین کارکردگی سے یقینی طور پر پاکستانی ٹیم کے لیے امید پیدا ہوئی ہے جس نے وکٹ کیپر بیٹسمین کا طویل انتظار کیا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے میچ کے دوران محمد رضوان کی بیٹنگ کی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘دل خوش کردیا۔’
What a knock!
Dil khush ker dia. #MuhammadRizwan #PAKvRSA pic.twitter.com/rj87XhWALp— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) February 11, 2021
پاکستان کے معروف اداکار و گلوکار فرحان سعید نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ‘پاکستان نے اچھا کھیلا، ایک اور شاندار جیت پر بہت مبارکباد۔’
Well played, #Pakistan – many congratulations on another stellar win!
Look forward to seeing you continue the winning streak to clinch the series. All the very best 🇵🇰@babarazam258 And boys up and forward ! #SAvPAK
— Farhan Saeed (@farhan_saeed) February 11, 2021
انڈیا کے مشہور صحافی راجدیپ سردیسائی نے لکھا کہ عثمان قادر کی ‘پاکستان کے لیے اتنی عمدہ باؤلنگ اور ٹی 20 میں فتح دیکھنا ایک اور یاددہانی ہے کہ میں بوڑھا ہو رہا ہوں۔ اس کے والد عبد القادر نے مجھے ایک بار بولڈ کیا! قادر فیملی میں بیٹنگ کی صلاحیتوں کا اندازہ لگائیں’
Watching Usman Qadir bowl so superbly and win a T 20 game for Pakistan is yet another reminder that I am getting old.. his father the great Abdul Qadir bowled me once for 1 !. Guess leg spin skills run in the Qadir family unlike batting talent in mine!😄
— Rajdeep Sardesai (@sardesairajdeep) February 11, 2021