سکھر کسٹم حکام کی کارروائی ، 10 کروڑ روپے کی آرٹیفیشل جیولری ضبط

سپرینٹنڈنٹ علی احمد تالپور کے مطابق جیولری کوئٹہ سے کراچی منتقل کی جارہی تھی۔

سکھر: جیکب آباد کے قریب کسٹم انٹیلی جنس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی انڈین و چائینیز آرٹیفیشل جیولری سے بھرا کنٹینر تحویل میں لے لیا ہے۔

سپرینٹنڈنٹ  کسٹم انٹیلی جنس علی احمد تالپور  کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ایک ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آرٹیفیشل جیولری کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ضلع دادو کی تحصیل جوہی کے متعدد دیہاتوں میں سیلاب، انتظامیہ غائب

کسٹم انٹیلی جنس ڈپارٹمنٹ سکھر کی ایک ٹیم نے سپرینٹنڈنٹ علی احمد تالپور کی سربراہی میں جیکب آباد کے قریب شنبے شاہ کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والے ایک ٹرالر کو روک کر تلاشی لی تو کنٹینر میں بنائے گئے خفیہ خانوں سے انڈین و چائینیز جیولری برآمد کرلی۔

سپرینٹنڈنٹ  کسٹم انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی شناخت محمد اسماعیل سے نام سے ہوئی ہے ۔

علی احمد تالپور نے بتایا کہ یہ کاروائی ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس حیدرآباد سلیم احمد میمن کی خصوصی ہدایات پر کی گئی ہے۔ برآمد شدہ جیولری کی مالیت دس کروڑ روپے سے زائد ہے۔ جیولری کنٹینر میں رکھے گئے کارٹنز میں چھپائی گئی تھی جو کوئٹہ سے کراچی اور بعد ازاں اندرون ملک لے جائی جانی تھی۔

متعلقہ تحاریر